گول//آج زون گول کے اشمار کے گورنمنٹ گرلز مڈل سکول پر احتجاج کرتے ہوئے الزام لگایا کہ یہاں پر کئی سالوں سے اساتذہ کی شدید قلت پائی جا رہی ہے اور نتائج میں اکثر صفر آتے ہیں ۔مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ یہاں پر ان کے بچوں کا مستقبل دائو پر لگاہوا ہے اوروہ کافی پریشان ہیں ۔ احتجاج کر رہے والدین کا کہنا ہے کہ اس سکول میں 72سے زائد طالب علم پڑھائی کر رہے ہیں جن کے لئے صرف دو اُساتذہ اس وقت تعینات ہیں جبکہ دو نشستیں خالی ہیں اور جو دو اساتذہ تعینات ہیں اُن میں ایک بی ایل او کی ڈیوٹی میں مصروف رہتا ہے اور باقی صرف ایک استاد 72بچوں کو کیا پڑھائے گا ۔ والدین نے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ اس سلسلے میں کئی مرتبہ ایم ایل اے سے بھی مطالبہ کیا تھا اور ضلع ترقیاتی کمشنر رام بن نے بھی یقین دہائی کرائی علاوہ ازیں زیڈ ای او ، سی ای او نے بھی کئی مرتبہ یقین دہانیاں کرائیں لیکن تمام سراب ثابت ہو رہے ہیں ہم دھوکے میں رکھا گیا ہے ۔ احتجاج کر رہے والدین کا کہنا ہے کہ ہمارے بچوں کا مستقبل تاریکی کی طرف جا رہا ہے اور یہاں کی جانب نہ ہی سرکار کوئی توجہ دے رہی ہے اور نہ ہی یہاں کے نمائندے اور انتظامیہ یہاں کی طرف دھیان دے رہی ہے جس وجہ سے ہم لوگ کافی پریشان ہیں ۔ انہوں نے متنبہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر جلد از جلد یہاں پر تمام نشستوں کو پُر نہیں کیا گیا تو ہم سڑکوں پر آکر احتجاج کریں گے اور سکول کو مقفل کر کے بچوں کو بھی سڑکوں پر لائیں گے جس کی ذمہ داری یہاں کی انتظامیہ اور
سرکار پر عائد ہو تی ہے ۔