عظمیٰ ویب ڈیسک
ریاسی /ضلع ریاسی کے ارناس علاقے کے ہندر گاؤں میں ایک شخص اپنے گھر کے اندر مردہ حالت میں پایا گیا، جس کے بعد پولیس نے معاملے کی تحقیقات شروع کر دی ہیںسرکاری ذرائع نے بتایا کہ پولیس کو واقعہ کی اطلاع موصول ہوتے ہی اہلکار فوری طور پر موقع پر پہنچے، جہاں مذکورہ شخص اپنے گھر کے اندر مردہ حالت میں پایا گیا۔
متوفی کی شناخت ودیا ساگر ولد میر چند ساکن ہندر، تحصیل ارناس کے طور پر کی گئی ہے۔پولیس نے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے (BNSS) کی دفعہ 194کے تحت کارروائی شروع کر دی ہے جبکہ واقعہ کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔