اراضی کے ریکارڈ کی ڈجٹائزیشن کی پیش رفت کاجائزہ سرینگرضلع صدفیصدہدف حاصل کرنے والاملک کاپہلاضلع

تمام تحاصیل میں ریکارڈ رومز کیلئے مرکزمناسب رقومات فراہم کرے گا:مرکزی جوائنٹ سیکریٹری محکمہ دیہی ترقی
سرینگر// جوائنٹ سیکرٹری محکمہ برائے زمینی وسائل ، وزارت دیہی ترقی حکومت ہند سونمونی بورہ نے یہاں منگل کو ڈیجٹل انڈیا لینڈ ریکارڈز ماڈرنائزیشن پروگرام ( ڈی آئی ایل آر ایم پی ) کے تحت زمینی ریکارڈ کی ڈیجٹلائزیشن اور کمپیوٹرائزیشن کی پیش رفت کا جائیزہ لیا ۔اس کے بعد انہوں نے ضلع گاندر بل کی پیش رفت کا جائیزہ لیا ۔ میٹنگ میںڈپٹی کمشنر سرینگر ، ریجنل ڈائریکٹر لینڈ ریکارڈ اینڈ سروے ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سرینگر ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر گاندر بل کے علاوہ اے سی آر سرینگر /گاندر بل ، سرینگر کے ایس ڈی ایمز ، سرینگر / گاندر بل کے تحصیلدار اور دیگر متعلقہ افسران موجود تھے ۔ اس موقع پر مرکزی جوائنٹ سیکرٹری نے حکومت کے حالیہ اقدامات جیسے لینڈ ریکارڈ انفارمیشن سسٹم ، گاؤں کی آبادی کا سروے ، اور دیہی علاقوں میں بہتر ٹیکنالوجی کے ساتھ نقشہ سازی (ایس وی اے ایم آئی ٹی وی اے ) کے علاوہ ڈیجٹل انڈیا لینڈ ریکارڈز ماڈرنائزیشن پروگرام ( ڈی آئی ایل آر ایم ) کا تفصیلی جائیزہ لیا ۔ انہوں نے تجاوزات کے خاتمے ، سرکاری اراضی کی حد بندی ، میوٹیشن کی حیثیت ، جمع بندیوں کی ڈیجٹلائیزیشن ، پٹوار خانہ کی حیثیت وغیرہ کے حوالے سے مختلف اہم امور پر پیش رفت کا بھی جائیزہ لیا ۔شروع میں ڈپٹی کمشنر سرینگر نے مرکزی جوائنٹ سیکرٹری کو ضلع کے ریونیو ڈیپارٹمنٹ کے کام کاج اور کامیابیوں کے بارے میں بتایا ۔مرکزی جوائنٹ سیکریٹری نے ریونیو ریکارڈ کے ڈیجٹائیزیشن میں تقریباً صد فیصد اہداف حاصل کرنے اور سوامیتوا یوجنا کے تحت صد فیصد سیچوریشن حاصل کرنے والا ملک کا پہلا ضلع بننے میں ضلع انتظامیہ سرینگر کی کوششوں کی تعریف کی ۔اس موقع پر مرکزی جوائنٹ سیکرٹری نے کہا کہ مرکزی وزارت دیہی ترقی کی طرف سے ضلع کی تمام تحصیلوں میں ریکارڈ رومز کے قیام کیلئے مناسب فنڈنگ فراہم کی جائے گی ۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ڈی او ایل آر جدید ریکارڈ روم کے قیام ، رجسٹریشن پورٹل کی اپ گریڈیشن وغیرہ کیلئے فنڈنگ فراہم کرے گا ۔ مرکزی جوائنٹ سیکرٹری نے ریونیو حکام سے بھی کہا کہ وہ رجسٹریشن کے عمل میں مزید بہتری لانے کیلئے اصلاحی اقدامات تجویز کریں ۔میٹنگ کے دوران انہیں ضلع کے آر ڈی ڈی سیکٹر کے تحت حاصل کی گئی پیش رفت اور منریگا ، پی ایم اے وائی ۔ گرامین جیسی اسکیموں کے آسانی سے عمل آوری میں مسائل کے بارے میں بھی آگاہ کیا گیا ۔اسی طرح ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر گاندر بل نے میٹنگ میں ضلع کے ریونیو ریکارڈ کی ڈیجٹلائیزیشن میں ہونے والی پیش رفت سے آگاہ کیا ۔