مینڈھر//مینڈھر کے سرحدی علاقے دبڑاج میں اراضی تنازعہ پر دو گروپوں کے مابین تصادم ہوگیا جس کے نتیجہ میں ایک خاتون شدید زخمی ہوئی ہے جسے ہسپتال میں زیر علاج رکھاگیاہے۔یہ تصادم منکوٹ تحصیل کے دبڑاج علاقے میں ہوا ۔مقامی ذرائع کے مطابق زمینی تنا زہ پر دو گر پو ں میں بحث اور تلخ کلا می ہوئی جس نے لڑائی کی شکل اختیار کرلی جس کی وجہ سے پچپن سالہ سلیمہ بی زوجہ محمد زبیر سکنہ دبڑاج شدید زخمی ہوئی ہے جس کے جسم کے مختلف حصوں پر زخم آئے ہیں۔اسے فوری طور پر اہل خانہ نے مینڈھر ہسپتال منتقل کیاجہاں وہ زیر علاج ہے۔بلاک میڈیکل افسرمینڈھر ڈاکٹر پر ویز احمد خان نے بتایاکہ خاتون کو شدید چو ٹیں آئی ہیںاور ایکسرے کے بعد ہی پتہ چلے گاکہ اس کا بازو صحیح سلامت ہے یا نہیں ۔انہوں نے کہاکہ یہ خاتون مینڈھرہسپتال میں ہی زیر علاج ہے۔