ادھم پورہ دھماکے اور وزیر داخلہ امیت شاہ کا دورے جموںکشمیر | خطہ پیر پنچال کے ساتھ ساتھ جموں کے دیگر اضلاع میں سیکورٹی کے سخت انتظامات

جموں // ادھم پورہ دھماکوں اور وزیر داخلہ امیت شاہ کے دورے جموںکشمیر کے پیش نظر ادھم پور کے بعد کشتواڑ میں بھی سیکورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ہے اور فورسز کو چوکس رہنے کی ہدایت دی گئی ۔ تفصیلات کے مطابق جموں کے ادھم پورہ بس اسٹینڈ میں گاڑیوں میں پُر اسرار طور پر دھماکوں کے بعد پورے شہر میں خوف و دہشت کا ماحول پھیل گیا جس کے بعد ضلع میں سکورٹی فورسز کو ہائی الرٹ کر دیا گیا اور انہیں چوکس رہنے کی ہدایت دی گئی ہے ۔ ادھر ادھم پورہ ضلع کے ساتھ ساتھ کشتواڑ میں بھی سیکورٹی فورسز کو چوکس رہنے کی ہدایت دی گئی جبکہ کئی علاقوں میں سیکورٹی ہائی الرٹ جاری کر دیا گیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق کشتواڑ کے بس اسٹینڈ میں بھی کشتواڑ پولیس تا سی آر پی ایف نے تلاشی مہم شروع کی ۔ معلوم ہوا ہے کہ کشتواڑ علاقے میںایک سیکورٹی میٹنگ بھی منعقد ہوئی جس میں سیکورٹی فورسز کو چوکس رہنے کو کہا گیا ہے ۔ بتایا گیا ہے کہ اس میٹنگ میں انہیں سٹکی بموں کے بارے میں جانکاری دی گئی اور ساتھ میں گاڑی میں سواریوں پر بھی نظر رکھنے پر زور دیا گیا۔ اس دوران کشتواڑ کی عوام سے بھی اپیل کی گئی ہے کہ وہ پولیس کا تعاون کریں اور جو بھی شرارت پسند عناصر ہیں جو کشتواڑ کا ماحول خراب کرنے کی سازش کر رہے ہیں، ان پر سخت نظر رکھنے کی ضرورت ہے ۔