جموں // زبان و ادب کی خدمات سے مختلف پہلوؤں کا جائزہ لیتے ہوئے اور زندگی کے مختلف شعبوں پر نظر ثانی کرتے ہوئے لیتے ہوئے معروف کثیر اللسانی ادبی تنظیم ادبی کُنج جے اینڈ کے جموّں کے زیر اہتمام گذشتہ روز ایک سب رنگ فِکر انگیز نِشست کا اِنعقاد کیاجس کی صدارت کے فرائض مختلف زبان و ادب سے وابستہ گلوکارہ، شاعرہ اورترجمہ نِگار سنتوش شاہ نادانؔ نے سر انجام دِئے۔جبکہ معروف گلوکار چمن سگوچؔبطورِ خاص شریکِ نِشست تھے۔ایک طویل وقفہ کے بعد آج کی نشست میں نِظامت کے فرائض تنظیم کے ادبی سیکرٹری بِشن داس خاکؔ نے انجام دِئے۔ نِشست کا دوَرِ اوّل ایک فِکر انگیز ادبی مباحثہ پر مُشتمل تھا۔۔جِس کے دوَرِ حاضر میں ریاست ، مُلک بلکہ ساری دُنیا میںبڑھتے ہوئے تشدّد انگیز رحجانات پر گہری تشویش کا اِظہار کرتے ہوئے مختلف مقررّین نے اپنے خیالات کا اِظہار کِیا۔اُنھوں نے اِس کی وجوہات کا ذِکر کرتے ہوئے اِنسانی زندگی کیلئے بیش قدر مشوروں سے حاضرین کو نوازا۔ اِس موقعہ پر خصوُصی طور نوجوان طبقہ میںپھیل رہی بے اِطمینانی اور لا اعتمادی کے رحجان پر گہری فِکر مندی کا اِظہار کِیا گیا۔ معزز قلمکاروں نے اِس لعنت کے خلاف اپنے قلم کا بھرپوُر صحت آمیز اِستعمال کرنے پرزور دِیا۔آج کی سب رنگ نِشست کے شعری دوَر میںاسلوُبِ گیٖت کے مختلف پہلوؤں پر سیر حاصل تبصرہ، ہوُا۔جہاں جانکار اِصحاب نے اسلوُبِ گیٖت کے اندازِ بیان، باریکیوں اورمضامین کی نازکیوں کا مکمّل جائزہ پیش کِیا۔ مختلف شعراء حضرات نے اِس موقعہ پر مختلف زبانو ںمیں اپنے مختلف گیٖت پیش کِئے۔ جبکہ گلو کار چمن سگوچؔ اور گلوکارہ سنتوش شاہ نادانؔ نے اُردوُ ہندی اور پنجابی میں مختلف گیّت گا کر حاضرین کو محظوظ کِیا۔ نِشست کے آخری دوَر میں اُردوُ زبان کے قد آور فکشن نِگارخواجہ عباس کو خراجِ عقیدت پیش کِیا گیا۔خواجہ ایک معروُف کہانی کار، ہدایت کار اور فِلم ساز تھے ۔ اُن کا جنم 7جوُن 1914ء کے روز پانی پت میں ہوُا ۔جِن کی تحریر شُدہ اُردوُ ہِندی اور انگریزی زبان میں بہُت ساری کِتابیں بھی اُن کی یادگار ہیں۔اُردوُ زبان میں چھپنے والے مشہوُر اخبار ’بِلٹز‘ کے ساتھ اُن کی وابستگی بڑی گہری تھی ۔جِس کیلئے وہ اپنی عُمر کے آخری وقت تک لِکھتے رہے۔ نِشست میں شریک شعراء حضرات کے اِسم گرامی اِس طرح تھے:۔ آرشؔ دلموترہ ، مالک سنگھ وفاؔ سنگدلؔ ، سنتوش شاہ نادانؔ ، سروَر چوہان حبیٖب، ؔ چمن سگوچؔ ، بِشن داس خاکؔ، راج کمل، ایس کے گٗپتا، راجیو کُمار اور شام طالبؔ۔ نِشست کا اِختتام تنظیم کی طرف سے چئیرمین آرشؔ دلموترہ کی طرف سے تمام حاضرین کیلئے دِل کی گہرایئوں سے پیش کی گئی شُکریہ کی تحریک سے ہوُا۔