اجمیر// راجستھان کے اجمیر میں ڈیویژن کے سب سے بڑے جواہر لال نہرو اسپتال میں صرف آکسیجن کی ضرورت والے مریض ہی کورونا وارڈ میں داخل کئے جائیں گے ۔کورونا متاثرہ مریضوں کی بڑھتی تعداد کے پیش نظر اب صرف انہی مریضوں کو داخل کیا جائے گا جنہیں آکسیجن پر رکھنا ضروری ہوگا۔اسپتال کے سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر انل جین نے بتایا کہ ضلع میں ہر روز شدید کورونا مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے ۔ اسپتال میں آکسجین بیڈ کی تعداد 553سے بڑھاکر 623 کی جارہی ہے تاکہ نازک حالت والے مریضوں کے علاج میں پریشانہ نہ ہو۔ انہوں نے بتایا کہ میڈیکل ہیڈکوارٹرکی ہدایت پر اب جن مریضوں کو آکسیجن کی ضرورت نہیں ہوگی انہیں ہوم قرنطینہ کرکے ہی وہیں علاج دیا جائے گا اور جس علاقے میں وہ رہتے ہیں وہاں کے میڈیکل انچارج ان کی نگرانی کریں گے ۔ انہوں نے بتایا کہ اسپتال میں فی الحال 304مریض داخل ہیں۔