جموں// بی جے پی کے سینئر لیڈر اور سابق وزیر ایم کے اجات شترو سنگھ نے وزیر داخلہ امت شاہ سے ملاقات کی اور مہاراجہ ہری سنگھ کے یوم پیدائش پر عام تعطیل کی منظوری دینے پر اظہار تشکر کیا۔اجات شترو نے کہا کہ آخری ڈوگرہ حکمران کے یوم پیدائش پر تعطیل جموں و کشمیر کے لوگوں کا دیرینہ مطالبہ تھا اور اس کی منظوری دے کر بی جے پی حکومت نے ان کی خواہش کو بجا طور پر پورا کیا ہے۔سابق وزیر نے کہا کہ اس سے پہلے کی انتظامیہ جو کشمیر پر مبنی تھی نے عوام کے اس مطالبے پر کبھی توجہ نہیں دی لیکن بی جے پی حکومت نے عوام کو یہ حقیقی مراعات دے کر انصاف کیا ہے۔ انہوں نے ایل جی منوج سنہا کی جموں و کشمیر کے لوگوں کی امنگوں کو پورا کرنے میں اہم کردار ادا کرنے پر بھی سراہا۔ سنگھ نے امیت شاہ کو مہاراجہ ہری سنگھ کا ایک پورٹریٹ بھی پیش کیا، جس کا وزیر داخلہ نے خوشی سے استقبال کیا اور کہا کہ آخری ڈوگرہ حکمران کی شراکت ملک میں سب کو معلوم ہے اور ان کی یوم پیدائش پر تعطیل کا مطالبہ سب سے زیادہ حقیقی اور جائز تھا۔