ائرٹیل کی جانب سے بین الاقوامی رومنگ پیک متعارف

عظمیٰ نیوز سروس

سرینگر//ائرٹیل نے بیرون ملک سفر کرنے والے صارفین کیلئے سستی بین الاقوامی رومنگ کی شروعات کی۔ نئے پیک میں 184 ممالک تک رسائی شامل ہے اور 133روپئے فی دن کم از کم پیک شروع کئے ہیں۔ اس کے علاوہ بہتر ڈیٹا فوائد، اندرون پرواز کنیکٹیویٹی اور 24×7 رابطہ سینٹر سپورٹ پیش کرنے کا یقین دلایا ہے۔ ائرٹیل نے یہ بھی یقینی بنایا ہے کہ ان 184 ممالک کا سفر کرنے والے صارفین کو مختلف سفری مقامات کیلئے ایک سے زیادہ پیک سبسکرائب کرنے کی ضرورت نہیں ہے اور انہیں صرف سفر کے دورانیہ کا انتخاب کرنے اور ایک ہی پیک کے ذریعے دنیا میں کہیں بھی بغیر کسی رکاوٹ کے رابطے سے لطف اندوز ہونے کی سہولت ہے۔ ڈائریکٹر کسٹمر تجربہ اور مارکیٹنگ بھارتیائرٹیل امیت ترپاٹھی نے کہا’’ Airtel میں ہمارا مشن صارفین کے مسائل کو حل کرنا اور زیادہ سے زیادہ سہولت فراہم کرنا ہے۔ ہم سستی اور آسان بین الاقوامی رومنگ پیک شروع کرنے پر خوش ہیں جو دنیا میں کہیں بھی سفر کرنے والے صارفین تک بغیر کسی رکاوٹ کے رومنگ رسائی کے قابل بنائیں گے‘‘۔