عظمیٰ نیوزسروس
شملہ//ہماچل کی ایک بہترین نجی یونیورسٹی ،’آرنی‘کے سرایک اورسہرااس وقت بندھ گیاجب اسے نجی شعبے بہترین چانسلر کااعزازحاصل ہوا۔آرنی یونیورسٹی کے وائس چانسلر وویک سنگھ کوریاست میں نجی یونیورسٹیوں میں بہترین وائس چانسلر ہونے کا اعزازحاصل ہوا۔شملہ میں ایک شاندراتقریب پر ہماچل پردیش کے وزیراعلیٰ سکھوندرسنگھ نے وویک سنگھ کو یہ اعزازپیش کیا ۔وویک سنگھ نے اس اعزازکیلئے اظہار تشکرکرتے ہوئے یونیورسٹی کو تعلیمی میدان میں آگے لیجانے کے عزم کااعادہ کیا۔