سرنکوٹ// سرنکوٹ کے اپر موہڑا بچھائی میں آگ سے گھاس خاکستر ہوگیا۔یہ گھاس عبدالعزیز ولد عبدالرشید کا تھاجس میں آگ تیزی سے بھڑک اٹھی ۔مقامی لوگوں کے مطابق آگ صبح دس بجے کے قریب ایک بچے کی شرارت کی وجہ سے لگی جس کے بعد بڑی تعداد میں لوگ جمع ہوگئے جبکہ خبر ملتے ہی سرنکوٹ سے انچارج آفیسر فائر سروس کبیر دین راتھر معہ عملہ اور پانی کی گاڑی لے کرموقعہ پر پہنچے اور فوری کارروائی کرتے ہوئے تین میںسے گھاس کی دو گٹھریوںکو بچالیا۔مقامی لوگوںنے فائر سروس عملہ کی بروقت کارروائی کی سراہناکی ۔اس سلسلے میں بات کرتے ہوئے انچارج سرنکوٹ کبیر دین راتھر نے کہاکہ خبرملتے ہی ان کی ٹیم موقعہ پر پہنچ گئی اور بہت تیزی سے پھیل رہی آگ کوبجھانے میں کامیابی حاصل کی گئی ۔