آئی پی ایل حیدرآباد کی دھماکہ خیز فتح،لکھنؤ کو 10وکٹوں سے شکست

 عظمیٰ سپورٹس ڈیسک

؎؎؎نئی دہلی //سن رائزرز حیدرآباد یعنی ایس آر ایچ نے لکھنؤ سپر جائنٹس کو 10 وکٹوں سے شکست دے دی۔ لکھنؤ نے پہلے کھیلتے ہوئے 165 رنز کا قابل احترام اسکور بنایا تھا لیکن ایس آر ایچ کے بلے بازوں نے اس ہدف کو حاصل کرنے کے لیے 10 اوور بھی نہیں کھیلے۔ ٹریوس ہیڈ اور ابھیشیک شرما کے درمیان 167 رنز کی شراکت ہوئی۔ ٹریوس ہیڈ نے 30 گیندوں پر 89 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جس کے دوران انہوں نے 8 چوکے اور 8 چھکے لگائے۔ دوسری جانب ابھیشیک شرما نے صرف 28 گیندوں پر 75 رنز بنائے۔ اس اننگز کے دوران انہوں نے 8چوکے اور 6 چھکے لگائے۔ دونوں نے پہلے اوور سے ہی دھماکہ خیز انداز میں چھکے اور چوکے مارنا شروع کر دیے۔ چونکہ حیدرآباد نے میچ 62 گیندوں باقی رہ کر اور 10 وکٹوں سے جیت لیا، اس کا لکھنو سپر جائنٹس یعنی ایل ایس جی کے نیٹ رن ریٹ پر بہت برا اثر پڑا۔166 رنز کے ہدف کے تعاقب میں سن رائزرز حیدرآباد کے بلے باز چوتھے اوور میں ہی 50 رنز کا ہندسہ عبور کر چکے تھے اور پاور پلے اوور کے اختتام تک ٹیم 107 رنز بنا چکی تھی۔ ایک طرف ٹریوس ہیڈ نے 16 گیندوں میں اپنی ففٹی مکمل کی تو دوسری جانب ابھیشیک شرما نے اپنی نصف سنچری مکمل کرنے کے لیے 19 گیندیں کھیلیں۔