دبئی/انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے بھارتیہ کرکٹ کنٹرول بورڈ کو یہ فیصلہ کرنے کے لئے 28 جون تک کا وقت دیا ہے کہ آیا وہ اکتوبر-نومبر میں ٹی -20 ورلڈ کپ کا کاانعقاد کرسکتی ہے یا نہیں۔منگل کو بورڈ کے اجلاس میں آئی سی سی نے یہ فیصلہ کیا۔ سمجھا جاتا ہے کہ آئی سی سی متحدہ عرب امارات (یواے ای) میں ٹی۔ 20 ورلڈ کپ کے کرانے کی طرف جھک رہی ہے اور اگر اس ٹورنامنٹ کو ہندوستان سے باہر منتقل کیا جاتا ہے تو اسے عمان کی شکل میں ایک شریک میزبان مل گیا ہے ۔آئی سی سی بورڈ نے بی سی سی آئی بورڈ کے چیئرمین سورو گنگولی سے وقت بڑھانے کی اپیل موصول ہونے کے بعد بی سی سی آئی کو 28 جون تک کا وقت دیا گیا ہے تاکہ وہ فیصلہ کریں کہ وہ ورلڈ کپ کی میزبانی کرسکتے ہیں یا نہیں۔ داخلی طور سے آئی سی سی بورڈ نے یہ نتیجہ اخذ کیا ہے کہ متحدہ عرب امارات میں ٹورنامنٹ کا انعقاد کرنا زیادہ محفوظ ہوگا جبکہ بی سی سی آئی میزبانی کے حقوق کو برقرار رکھے گا۔ منگل کو جاری کردہ ایک میڈیا بیان میں آئی سی سی بورڈ نے اپنی انتظامیہ سے کہا ہے کہ وہ متحدہ عرب امارات میں مینز ٹی 20 ورلڈ کپ کے انعقاد کے منصوبوں پر توجہ مرکوز کرے ۔ تاہم، میزبان ملک کا فیصلہ اس ماہ کے آخر میں کیا جائے گا۔ بورڈ نے اس بات کی بھی تصدیق کی ہے کہ بی سی سی آئی اس ٹورنامنٹ کی میزبانی کرتا رہے گا چاہے ٹورنامنٹ کہیں بھی کھیلا جائے ۔یواین آئی۔