مینڈھر //مینڈھر سب ڈویژن کے چھترال علاقہ میں 9برسوں کے بعد لفٹ واٹر سپلائی سکیم مکمل کی گئی ہے جبکہ مقامی لوگوں نے متعلقہ محکمہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ ان کو اب پانی جیسی بنیادی سہولیات میسر کی جائیں گی ۔محکمہ آب رسانی کی جانب سے نو برس قبل سب ڈویژن کے پانچ گائوں میں لوگوں کو پینے کا صا ف پانی فراہم کرنے کیلئے ایک واٹر سپلائی سکیم کی تعمیر کا عمل شروع کیا گیا تھا تاہم اس دوران کئی مرتبہ مقامی لوگوں نے سکیم کا کام جلدازجلد مکمل کرنے کے سلسلہ میں انتظامیہ سے بھی رجوع کیا تھا تاہم محکمہ آب رسانی بالخصوص محکمہ کے میکینکل شعبہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ پہاڑی علا قوں میں پانی کی قلت کو دور کرنے میں مذکورہ سکیم ساز گار ثابت ہو گی ۔انہوں نے ضلع انتظامیہ پونچھ سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ سکیم کو مسلسل چلانے کے سلسلہ میں معیاری اقدامات اٹھائے جائیں جبکہ محکمہ کے ملازمین کو اس سلسلہ میں متحرک کیاجائے تاکہ عوام کو گھروں میں بھی پانی کی سہولیات میسر ہو سکیں ۔