۔75واں یوم آزادی 2021ء | وادی کے مختلف اضلاع میں شاندار تقاریب کا اِنعقاد،ضلع ترقیاتی کونسل چیئرپرسنوں نے پریڈ پر سلامی لی

سری نگر//75ویںیوم آزادی کے سلسلے میں وادی کے مختلف اضلاع میںروایتی طور شاندار تقریبات کا اِنعقاد کیا گیا جس دوران قومی پرچم لہرائے گئے۔ا ِن تقاریب کے دوران رنگا رنگ ثقافتی وتمدنی پروگرام بھی پیش کئے گئے۔ایس کے کرکٹ سٹیڈیم میں منعقدہ سب سے بڑی تقریب کے علاوہ تمام ضلعی اور تحصیل ہیڈ کوارٹروں پر بھی تقریبات منعقد کی گئی جہا ں کشمیر کی تاریخ میں پہلی بار ضلع ترقیاتی کونسل (ڈی ڈی سی ) کے چیئرمین / چیئرپرسن نے ترنگا لہرایا اور شرکاء سے خطاب کیا۔شوپیان میں یوم آزادی کی تقریب  یہاں ڈسٹرکٹ پولیس لائنز میںمنعقد ہوئی جہاں ضلع ترقیاتی کونسل کی چیئرپرسن شوپیان بلقیس جان نے ترنگا لہرایا اورمارچ پاسٹ پر سلامی لی ۔اُنہوں نے سی آر پی ایف ، جے کے پولیس ، فائراینڈ ایمرجنسی ،ہوم گارڈ اور آئی آر پی کے دستوں کی طرف سے پیش کی گئی پریڈ کا معائینہ کیا ۔اِس موقعہ پر ڈی ڈی سی وائس چیئرمین ، ڈی ڈی سی اور بی ڈی سی ممبران ، ضلع ترقیاتی کمشنر شوپیان سچن کمار واشیا ، ایس ایس پی شوپیان امرت پال سنگھ ، اے ڈی سی شوپیان مشتاق احمد سمنانی ، سول ، اعلیٰ اَفسران اور پولیس موجود تھے۔اِس موقعہ پراَپنے خیالات کا اِظہار کرتے ہوئے ڈی ڈی چیئرپرسن نے قوم کے بہادر جانبازوں کو خراج عقیدت پیش کیا جنہوں نے ڈیوٹی کے دوران اَپنی جانیں قربان کیں ۔ یوم آزادی کی تقریب ڈسٹرکٹ پولیس لائنز کولگام میں منعقد ہوئی جہاں چیئرپرسن ضلع ترقیاتی کونسل ایم افضل پرے نے قومی پرچم لہرایا اور سی آر پی ایف ، جے کے پی ، جے کے پی دستہ پولیس خواتین ، ہوم گارڈ ، تازہ بھرتیاں ، این سی سی کیڈٹس ، رہبر کھیل سکارڈ کے دستوں کی طرف سے پیش کردہ مارچ پاسٹ پر سلامی لی۔اِس موقعہ پر متعدد ثقافتی اور موسیقی کے پروگرام پیش کئے گئے جنہوں نے سامعین کومحظوظ ومسحور کیا۔تقریب میں وی سی  ڈی ڈی سی کولگام ،ڈی ڈی سی ممبران ، ضلع ترقیاتی کمشنر کولگام ، ایس ایس پی ، بی ڈی سی ، صدر میونسپل کونسل ، کمانڈنٹ سی آر پی ایف 18 ویں بٹالین ، سی او 9 آر آر کے علاوہ سول ، پولیس انتظامیہ کے اَفسران اور لوگوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔اَپنے خطاب میں ڈی ڈی سی چیئرپرسن نے عوام کو آزادی کے موقعہ پر مبارک باد دی اور اس دِن کی اہمیت اور تاریخی پس منظر پر روشنی ڈالی ۔چیئر پرسن نے کووِڈ۔19 وبائی مرض سے نمٹنے کے لئے ملازمین اور انتظامیہ کے اقدامات اور کوششوں پر بھی روشنی ڈالی ۔ اُنہوں نے تمام پنچایتوں میں کووِڈ کیئر سینٹر قائم کرنے پر اِنتظامیہ کی تعریف کی۔ضلع ترقیاتی منظر نامے پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ضلع تمام شعبوں میں ترقی کر رہا ہے ۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ 94 زیر اِلتوأ منصوبوں میں سے 33پروجیکٹوں کو 37.66 کروڑ روپے کی لاگت سے مکمل ہوئے ۔پی ایم ای جی پی کے تحت 380 مستحقین کو 3.46کروڑ روپے کی مالی اِمداد فراہم کی گئی ۔ضلع کے رجسٹرڈ کسانوں میں پی ایم ۔ کسان کے تحت73 کروڑ تقسیم کئے گئے ہیں۔ضلع میں جل جیون مشن کی عمل آوری کے ساتھ تمام گھروں کو نلکے کے پانی سے جوڑا دیا جائے گا۔بعد ازاں تقریب میں انعامات تقسیم کئے گئے  ۔75 واں یوم آزادی منانے کے سلسلے میں ضلع بانڈی پورہ میں بڑے جوش و جذبے اور حب الوطنی کے ساتھ تقریبات منعقد کی گئیں۔مرکزی تقریب ایس کے سٹیڈیم بانڈی پورہ میں منعقد ہوئی جہاں چیئرمین ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کونسل بانڈی پورہ عبدالغنی بٹ نے قومی پرچم لہرایا اور جے کے پولیس ، تھرڈ بٹالین سی آر پی ایف ، جے کے اے پی ، آئی آر پی 21 بٹالین،جے کے ہوم گارڈز، جے کے ایس پی اوز ، جے کے پی بینڈ اور سکولی بچے اور جے اینڈکے این سی سی کیڈٹس  کے دستوں نے پیش کئے گئے مارچ پاسٹ پر سلامی لی۔اِس موقعہ پر وائس چیئرپرسن ڈی ڈی سی بانڈی پورہ کوثر شفیق ، ضلع ترقیاتی کمشنر بانڈی پورہ ڈاکٹر اویس احمد ، سینئر سپر اِنٹنڈنٹ پولیس محمد زاہد اور دیگر اعلیٰ اَفسران ، سول ، پولیس اور فوجی اَفسران موجود تھے۔اِس موقعہ پر اِجتماع سے خطاب کرتے ہوئے ڈی ڈی سی چیئرمین نے اِس دن کی اہمیت کو اُجاگر کیا اور کووِڈ واریروں کو خراج عقیدت پیش کیا جنہوں نے وبائی مرض سے نمٹنے کے لئے انتھک محنت کی ۔ اُنہوں نے ترقیاتی کامون پر ایک تفصیلی رِپورٹ بھی پیش کی۔گزشتہ برس ضلع کی حصولیابیوں پر روشنی ڈالتے ہوئے ڈی ڈی سی نے کہا کہ جانچ کے اوقات کے باوجود ضلعی اِنتظامیہ نے تمام ہدایات اور ایس او پیز پر عمل کرتے ہوئے ضلع میں ترقیاتی کام جاری رکھے ۔ اُنہوں نے کہا کہ گزشتہ برس کے دوران بڑی کامیابیوں میں ڈسٹرکٹ ہسپتال بانڈی پورہ ، این ٹی پی ایچ سی نوگام کی تکمیل ، اور ڈی ایچ بانڈی پورہ میں آکسیجن پلانٹ کی تنصیب ، گجر بیکروال ہوسٹل ، پولی تکنیک کالج ، نیو ڈاک بنگلو ، اور جی ڈی سی بانڈی پورہ میں لیکچر بلاک وغیرہ شامل ہے۔اُنہوں نے ضلع کے نئے کاموں کی منظوری کے لئے لیفٹیننٹ گورنر انتظامیہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ دیہی علاقوں میں مختلف سکیموں کے تحت جاری 3316 کاموںکی خاطر رواں مالی سال کے لئے 529 کروڑ روپے کا بجٹ منظور کیا گیا ہے۔بعد ازاں ضلع کے کئی کوویڈ واریروں اور دیگر محکموں کے افسران کو سال کے دوران قابل قدر خدمات پرتوصیفی اسناد سے نوازا گیا۔اس سے قبل منی سیکرٹریٹ بانڈی پورہ میں بھی قومی پرچم لہرایا گیا۔ ایس ڈی ایم گریز ، ایس ڈی ایم سنبل ، ڈی ڈی سی ممبران ، بی ڈی سی چیئر مین ، سرپنچ ، چیئرمین اربن لوکل باڈیز نے بھی متعلقہ مقامات پر ترنگا لہرایا اور مارچ پاسٹ پر سلامی لی۔پرنسپل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد ابراہیم نے کورٹ کمپلیکس میں جبکہ میونسپل چیئرمین خورشید احمد نے گلشن چوک پر پرچم لہرایا۔ضلع کے 520 سکولوں میں یوم آزادی کی تقریبات اور پرچم کشائی کی تقریب منعقد کی گئی جن میں 50 ہائی سکول اور 26 ہائیر سیکنڈری سکول شامل ہیں جس میں طلبہ نے جوش و خروش سے حصہ لیا اور کثیر لسانی ثقافتی پروگرام پیش کئے۔بی ڈی سی کے چیئرمین نے 12 متعلقہ بلاک ہیڈکوارٹروں پر جھنڈے لہرائے جبکہ سرپنچوں نے اپنی متعلقہ 151 پنچایتوں میں جھنڈے لہرائے جہاں لوگوں اور یوتھ کلبوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔اسی طرح تقریبات سنبل اور گریز میں سب ڈسٹرکٹ لیول کے علاوہ میونسپل کونسل اور کمیٹی کے دفاتر اور تحصیل ہیڈ کوارٹروں میں بھی منعقد ہوئے۔اننت ناگ میںمرکزی تقریب جی ڈی سی بوائیز کھنہ بل میں منعقد ہوئی جہاں چیئر مین ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کونسل اننت ناگ محمد یوسف گورسی نے قومی پرچم لہرایا اور سی آر پی ایف ، جے اینڈ کے پولیس ، آئی آر پی ، ایف اینڈ ای ایس ، این سی سی اور سکولوں کے دستوں کی طرف سے پیش کی گئی پریڈ میں سلامی لی ۔ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے ڈی ڈی سی چئیر مین نے کہا کہ قوم ان رہنماؤں ، آزادی پسندوں اور شہداء کو بھر پور خراجِ تحسین پیش کر رہی ہے جنہوں نے ملک کی آزادی کیلئے بے شمار قربانیاں دیں ۔بارہمولہ میں یہ کہتے ہوئے کہ جموں و کشمیر کے نوجوان امن اور رواداری پر یقین رکھتے ہیں تشدد میں نہیں ، ضلعی ترقیاتی کونسل ( ڈی ڈی سی ) بارہمولہ چیئر پرسن سفینہ بیگ نے آج ہمارے نوجوانوں کیلئے مناسب پلیٹ فارم مہیاء کرنے کی ضرورت پر زور دیا تا کہ ان کے بااختیار ہونے کے حوالے سے پائیدار مواقع حاصل ہوتے ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ دور کے نوجوان جمہوریت پر یقین رکھتے ہیں اور ایسے تمام ذرائع اور اقدامات اپنانا چاہتے ہیں جو جمہوری فریم ورک کے دائرے میں ہوں ۔ چیئر پرسن نے ان باتوں کا اظہار 75 ویں یومِ آزادی کی تقریب کے موقعہ پر کیا جہاں انہوں نے قومی پرچم لہرایا ۔ بارہمولہ میں مرکزی تقریب کا انعقاد ڈسٹرکٹ پولیس لائنز میں کیا گیا اور جے اینڈ کے پولیس ، سی آر پی ایف ، بی ایس ایف ، فائر اینڈ ایمر جنسی سروسز ، ہوم گارڈز اور طلباء کی طرف سے پیش کردہ مارچ پاسٹ پر سلامی لی ۔ کپواڑہ میں چیئر مین ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کونسل ( ڈی ڈی سی ) کپواڑہ عرفان سلطان پنڈتپوری نے قومی پرچم لہرایا اور جے کے پی، آئی آر پی ، سی آر پی ایف ، ایف پی پی ، جے کے ہوم گارڈز ، جے کے پی کووڈ آگاہی دستہ اور پولیس کمانڈوز ڈسٹرکٹ پولیس لائینز کی طرف سے پیش کردہ مارچ پاسٹ میں سلامی لی اور پریڈ کا معائینہ کیا ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئر مین ڈی ڈی سی نے یومِ آزادی کے موقعہ پر عوام کومبارکباد دی ۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان دُنیا کی سب سے بڑی جمہوریت گِن کر ابھرا ہے جس کے فوائد عام شہریوں تک پہنچ رہے ہیں ۔ گاندر بل میں  ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کونسل ( ڈی ڈی سی ) کی چئیر پرسن گاندر بل نزہت اشفاق نے 75 ویں یومِ آزادی تقریب کے موقعہ پر قومی پرچم لہرایا اور یہاں قمریہ گراؤنڈ میں منعقدہ پریڈ پر سلامی لی ۔ اپنے خطاب میں ڈی ڈی سی چیئرپرسن نے گاندر بل کے لوگوں کو مبارکباد دی اور 75 ویں یومِ آزادی کے موقعہ پر فلاحی سکیموں کے نفاذ کے علاوہ ضلع کے مختلف شعبوں میں ضلعی انتظامیہ کی طرف سے رجسٹرڈ مختلف ترقیاتی کامیابیوں پر روشنی ڈالی ۔ ڈی ڈی سی کی چیئر پرسن نے کہا کہ تین دائروں کے پنچائت راج نظام کے قیام کے ساتھ ’’ دروازوں پر حکمرانی ‘‘ کا خواب حقیقت بن گیا ہے اور حکومت نے پی آر آئی ، بی ڈی سی اور ڈی ڈی کے ذریعے 41 کروڑ روپے کا منصوبہ تجویز کیا ہے جس میں 2106 کام مکمل ہوں گے ۔ تقریب میں ڈپٹی کمشنر گاندر بل کریتکا جیوتسنا ، ڈی ڈی سی وائس چیئر پرسن گاندر بل بلال احمد ، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ، ایس ایس پی گاندر بل ، صدر میونسپل کونسل گاندر بل ، اے ڈی ڈی سی ، اے ڈی سی ، ڈی ڈی سی ، بی ڈی سی چئیر پرسن ، میونسپل کونسلرز کے علاوہ پولیس کے دیگر افسران اور عہدیداروں نے شرکت کی ۔ بڈگام میں  یومِ آزادی کے موقع پر مرکزی تقریب سپورٹس سٹیڈیم بڈگام میں منعقد ہوئی جہاں ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کونسل ( ڈی ڈی سی ) کے چئیر مین نذیر احمد خان نے ترنگا لہرایا ۔ جے کے پی ، جے کے اے پی کے دستوں کی طرف سے پیش کردہ مارچ پاسٹ پر سلامی لی ۔ سی آر پی ایف ، ہوم گارڈز ، این سی سی کیڈٹس کے علاوہ تعلیمی اداروں کے دستے نے بھی مارچ پاسٹ میں حصہ لیا ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈی ڈی سی چئیر مین نے لوگوں کو مبارکباد پیش کی اور آزادی کیلئے اپنی قیمتی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے قوم کے بہادر جوانوں کو خراجِ تحسین پیش کیا ۔ پلوامہ میں آج ڈی پی ایل پلوامہ میں ایک عظیم الشان تقریب کا اہتمام کیا گیا جہاں چئیر پرسن ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کونسل ( ڈی ڈی سی ) پلوامہ سیّد عبدالباری نے قومی پرچم لہرایا اور پولیس ، جے کے پی وومن ونگ ، کمانڈو ، سی آر پی ایف ، جے کے اے پی، آئی آر پی ، فائیر اینڈ ایمر جنسی ، ہوم گارڈ ، فاریسٹ پروٹیکشن فورس اور این سی سی کیڈٹس  کے دستوں پر مشتمل پریڈ میں سلامی لی ۔ اپنے خطاب میں ڈی ڈی سی چیئر مین نے ضلع کے لوگوں کو یومِ آزادی پر اپنی پُر جوش مبارکباد پیش کی اور عظیم جدو جہد ، شہداء کی قربانیوں کو یاد کیا جنہوں نے قوم کی خود مختاری اور سا  لمیت کو برقرار رکھنے کیلئے اپنی جانیں قربان کیں ۔