۔6 ریاستوں میں کوروناکے بڑھتے معاملے

 نئی دہلی//یو این آئی// مرکزی حکومت نے کیرالہ ، اروناچل پردیش ، تریپورہ ، اڈیشہ ، چھتیس گڑھ اور منی پور میں کورونا کیسز کے اضافے کے پیش نظر چھ ٹیمیں تشکیل دی ہیں ۔مرکزی وزارت برائے صحت و خاندانی بہبود کے مطابق مرکز نے کیرالہ ، اروناچل پردیش ، تریپورہ ، اڈیشہ ، چھتیس گڑھ اور منی پور میں کووڈ 19 کیسز کی بڑھتی ہوئی تعداد کے پیش ملٹی ڈسپلنری ٹیمیں تشکیل دی ہیں ۔ ای ایم آر کے ایڈیشنل ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل اور ڈائریکٹر ڈاکٹر ایل سوستی چرن منی پور ٹیم کی قیادت کریں گے ۔اروناچل پردیش ٹیم کی قیادت آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف سینی ٹیشن اینڈ پبلک ہیلتھ (اے آئی آئی ایچ اینڈ پی ایچ) کے پرفیسر ڈاکٹر سنجے سدھوکھان کریں گے ۔ تریپورہ جانے والی ٹیم کی قیادت آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف سینی ٹیشن اینڈ پبلک ہیلتھ (اے آئی آئی ایچ اینڈ پی ایچ) پروفیسر ڈاکٹر آر این سنہا کریں گے ۔کیرالہ جانے والی ٹیم کی قیادت ریجنل ہیلتھ اینڈ فیملی ویلفیئر آفس (آر او ایچ ایف ڈبلیو) ، گروپ 2 پبلک ہیلتھ اسپیشلسٹ ڈاکٹر رچی جین کریں گی ۔ اڈیشہ جانے والی ٹیم کی سربراہی آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف سینی ٹیشن اینڈ پبلک ہیلتھ (اے آئی آئی ایچ اور پی ایچ) کے پبلک ہیلتھ اسپیشلسٹ ڈاکٹر اے ڈین کریں گے اور چھتیس گڑھ جانے والی ٹیم کی قیادت ایمس رائے پور کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر دیباکر ساہو کریں گے ۔ ٹارگٹڈ کووڈ رسپانس اور انتظامیہ کے لئے اور وبائی امراض سے موثر طریقے سے نمٹنے کے لئے ٹیمیں ان کی کوششوں میں تعاون پیش کریں گی۔