۔6رافیل طیاروں کی پہلی کھیپ یونان پہنچی

ایتھنس//یو این آئی//فرانس سے منگوائے گئے 24رافیل طیاروں میں سے چھ کی پہلی کھیپ یونان پہنچ گئی ہے ۔ سرکاری ذرائع کے مطابق فرانس میں بنائے گئے 24 رافیل جنگی طیاروں میں سے چھ بدھ کو یونان پہنچ گئے ۔ یونان نے فرانسیسی طیارہ ساز کمپنی کو 24 جنگی طیارے بنانے کا آرڈر دیا تھا، جن میں سے 6 کی ڈیلیوری کر دی گئی ہے ، باقی طیارے امسال اور 2023 کے آخر تک بھیجے جائیں گے ۔ یونانی مسلح افواج کی قوت مدافعت، مضبوط کرنے کے لیے یونان نے 16 ماہ قبل جیٹ طیارے خریدنے کا فیصلہ کیا تھا، اس دوران ایتھنس اور پیرس نے ڈسالٹ ایوی ایشن کے ساتھ معاہدے کے بارے میں کہا ہے کہ اس سے یونان اور فرانسیسی تعلقات مزید گہرے ہوں گے اور یورپ کو اپنی اسٹریٹجک اسٹریٹجک خود مختاری کی قائم کرنے میں مدد ملے گی۔