عارف بلوچ
اننت ناگ//قاضی گنڈ میں شراب کے دکان کی ریکارڈ بولی ہوئی ہے۔ یہاں پچھلے سال شراب کی دکان کھولی گئی تھی۔ایک سال مکمل ہونے کے بعدمذکورہ دکان کی نئی بولی لگائی گئی۔امسال اس کی بولی5کروڑ 23لاکھ روپے تک گئی ہے۔یہ ریکارڈ بولی جموں کشمیر میں اب تک کی بلند ترین ہے۔اسی طرح رام نگر، ادھم پور میں شراب دکان کی بولی کے دوران 3.41 کروڑ روپے دی گئی۔ حکام کا کہنا ہے کہ سرکار ایک سازگار کاروباری ماحول کو فروغ دینے اور نیلامی کے عمل میں شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہے۔