سرینگر//بوتل بند پانی پراضافی قیمت وصولنے کی پاداش میںلیگل میٹرولوجی محکمہ نے شہر میں 4 ریسٹورنٹوںپر جرمانہ عائد کیا ہے۔محکمہ کو متعدد بار تحریزی شکایات موصول ہوئیں کہ شہر میں کئی ریسٹورنٹوں پر بوتل بند پانی پراضافی قیمت وصولی جاتی ہے ۔چنانچہ محکمہ نے اس سلسلے میں ایک ٹیم تشکیل دی جنہوں نے ان شکایات کو درست پایا ۔ٹیم نے 4ریسٹورنٹوںکو بوتل بند پانی اور مشروبات پراضافی قیمت وصولتے ہوئے پایا ۔جن میں سے ایک ریسٹورنٹ پر ایک بند بوتل پانی جس کی قیمت 20روپے ہے ،کو 50روپے میں فروخت کرتے ہوئے دیکھا گیا جبکہ دوسرے ایک ریسٹورنٹ پر 600ملی لیٹر کو کا کولا جس کی قیمت35روپے ہے ،کو 44روپے سے فروخت کیا جارہا تھا ۔اس طرح ٹیم نے 4ریسٹورنٹوں پر اسی طرح کی صورتحال دیکھی جہاں لوگوں سے اضافی رقومات وصول کی جارہی تھی ۔ قیمت سے زیادہ پیسے وصولنے کی پاداش میں ان 4ریسٹورنٹوںکے خلاف کارروائی عمل میں لائی گئی اور 6500 روپے جرمانہ عائد کیا گیا ۔لیگل میٹرولوجی محکمہ نے ایسے ریسٹورنٹوں کو خبردار کیا ہے ،جو لوگوں سے بو تل بند پانی اور دیگر مشروبات پر اضافی قیمت وصولتے ہیں ۔محکمہ نے لوگوں سے کہا ہے کہ اگر کسی ریسٹورنٹ پر کسی سخص سے اضافی رقم وصولی جاتی ہے تو وہ فورا محکمہ کے ٹیلی فون نمبر0194-2490390یا ای میل [email protected]پر رابطہ کرے ۔