جموں // ریاست کی انفرادیت ، وحدت کشمیریت ، تینوں خطوں کا تشخص ، صدیوں کا بھائی چارہ اور ریاست کے تینوں خطوں کی یکساں ترقی اور مساوات کے اصولوں پر نیشنل کانفرنس کا منشور رہا ہے جس پر آج بھی یہ عوامی اور سیاسی نمائندہ جماعت آج بھی چٹان کی طرح قائم و دائم ہے ۔ یہ جماعت ہمیشہ آئین کی بالا دستی سمجھ کر آئینی حدودوں کے تحت ہی کام کرتے آئی ہے اس کے ساتھ ساتھ تشدد کے خلاف اور عدم تشدد کے حامی رہی ہے ۔ان باتوں کا اظہار پارٹی کے معاون جنرل سیکریٹری ڈاکٹر شیخ مصطفیٰ کمال نے آج شیر کشمیر بھون جموں میں پارٹی عہدیداروں کے ایک تقریب پر خطاب کرتے ہوئے کیا جو مرحوم و مغفور الحاج شیخ نظیر احمد ( ایڈوکیٹ ) اورپارٹی کے سابق جنرل سیکریٹر ی کی چوتھی برسی کے سلسلے میں بلائی گئی تھی ۔ انہوں نے کہا کہ نیشنل کانفرنس اور اس کی عظیم قیادت ہمیشہ ریاست میں امن وامان کا فضا قائم و دائم رکھنے کے ساتھ ساتھ لوگوں کی راحت رسانی کے ساتھ ساتھ تینوں خطوں کے لوگوں کی خوشحالی ، تیز ترقی کے لئے عظیم قدروں کی آبیاری کرتے رہی ہے اور ہمیشہ فرقہ پرستی کے خلاف رہی ہے ، بدقسمتی سے مرحوم مفتی محمد سعید اور اس بیٹی نے اقتدار کے خاطر ملک کے بدترین اور کٹر فرقہ پرست جماعت آر ایس اور بی جے پی کے ساتھ الائنس کر کے ان فرقہ پرستوں طاقتوں کو ریاست میں قدم جمانے کا موقع دیا ۔بدقسمتی سے آج ریاست میں جو بے چینی لاقانونیت ، لوگوں کا عدم تحفظ کا احساس روز بہ رز بڑھ جانے کا نتیجہ ہے اور مرحوم مفتی نے ہی فوج کو افسپا کے تحت 90 کی دہائی میں لیس کر کے کشمیر کو جہنم زار بنایا، نوجوانوںکی نسل ، بستیوں کی بستیاں خاکستر ، گمنام اور بے نام قبرستان وجود میں لائی گئی ۔ کمال نے کہاکہ یہ صرف مفتی صاحب نے اقتدار کے لئے کیا ، اسی طرح اس کی بیٹی نے بھی اقتدار کے خاطر فوج میں اضافہ ، بنکروں کی تعمیر نو اور ریاست میں جی ایس ٹی لگا کر مالی مختاری سے محروم کر دیا ۔ڈاکٹر کمال نے کہا کہ دفعہ 370 اور 35 اے ہندوستان کے مہاراجہ ہری سنگھ کی مشروط الحاق کی بنیاد ہے اور کوئی بھی طاقت ان کو ہٹانے کی جسارت نہ کرسکتی ہے اور یہی ریاست اور مرکز کے ساتھ ریاستوں کی بنیاد ہے جو فرقہ پرستی طاقتیں اس کو ہٹانے کی مانگ کرتے ہیں وہ آگ کے ساتھ کھیل رہے ہیں اور اس سے ملک کی اتحاد ، وحدت ، آزادی پر بھی خطرہ ہوگا۔ اس موقعہ پر پارٹی کے سنیئر لیڈر و سابق وزیر سید مشتاق احمد بخاری نے شیخ نذیر احمد کو خراج عقید ت پیش کر تے ہوئے کہاکہ مرحوم جیسے بہت کم لیڈران ہوتے ہیں جنہوں نے عوام میں آپسی بھائی چارے و اتحاد کیلئے کام کیا ۔موصوف نے کہاکہ شیخ نذیر احمد نے ریاست جموں و کشمیر کے تینوں خطوں کی یکساں ترقی اور خوشحالی کیلئے بہترین کوششیں کیں ۔