پونچھ//گوجر لیڈرشمشیر ہکلہ پونچھی نے دفعہ 35اےکے تحفظ پر زور دیتے ہوئے کہاکہ ریاست کا گوجر طبقہ بھی اس حق میں ہے کہ اس دفعہ کو برقرار رکھاجائے ۔ اپنے ایک پریس بیان میں ہکلہ نے کہاکہ گوجر بکروال طبقہ کے لوگ زیادہ تر پہاڑوں اور جنگلوں کے نزدیک اورسرحد کے پاس آباد ہیں،اس طبقہ کی تہذیب و تمدن زبان و ادب اور مسائل و مشکلات ریاست میں آباد دوسرے طبقوں سے بالکل الگ اور مختلف ہے اوراس کی اپنی الگ پہچان ہے ۔انہوں نے کہا کہ گوجر بکروال لوگ ہندوستان کے آئین کے دفعہ 35اےکو بحال رکھنے کے حق میں ہیں اور دفعہ 35اےکو بحال رکھنے کے لئے پوری پوری حمایت کرتے ہیں۔انہوںنے کہاکہ مرکزی حکومت اس کے ساتھ چھیڑ چھاڑ سے باز رہے ۔