۔33اعلیٰ افسران کے تبادلے اور تقرریاں

سرینگر // جموں کشمیر انتظامیہ نے پیر کے روز 33اعلیٰ افسران کے تبادلے و تقرریاں عمل میں لائیں۔ان میں سے 9کو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اور 20کو اسسٹنٹ کمشنر پنچایت کے عہدوں پر تعینات کیا گیا۔عمومی انتظامی محکمہ کے کمشنر سیکریٹری منوج کمار دیویدی کی جانب سے جاری حکم نامہ کے مطابق محکمہ جنرل ایڈمنسٹریشن میں اپنی تقرریوں کے انتظار میں کے اے ایس مظفر احمد پیر کو دستیاب خالی جگہ ایڈیشنل ڈسڑکٹ ڈیولپمنٹ کمشنر گاندربل، نریندر سنگھ بالی کو ایڈیشنل ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کمشنر پلوامہ، کانتا دیوی کو  ایڈیشنل ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کمشنر ادہم پور، اکرام اللہ ٹاک ، آر ٹی او کشمیر کو  ایڈیشنل ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کمشنر بڈگام جبکہ پون کمار کو ایڈیشنل ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کمشنر راجوری، سچن دیو سنگھ کو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ، شبیر الحسن کو اسسٹنٹ کمشنر مال بڈگام تعینات کیا گیا۔ا یڈیشنل مشن ڈائریکٹر شام لال کو دستیاب خالی جگہ ایڈیشنل ضلع ترقیاتی کمشنر کشتواڑ اور جوائنٹ ڈائریکٹر ، روزگار ، جموں کا تبادلہ عمل میں لاکر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ادھمپور کے علاوہ  ایڈیشنل سکریٹری قبائلی امور ڈاکٹر روی کمار بھارتی کو تبدیل کرکے ایڈیشنل ضلع ترقیاتی کمشنر ڈوڈہ تعینات کیا گیا۔ نودیپ وزیر کو اسسٹنٹ کمشنر پنچایت ادھمپور، اشونی کمار کو اسسٹنٹ کمشنر پنچایت سانبہ،بلقیس جان کو اسسٹنٹ کمشنر پنچایت گاندربل،عدیل سلیم کو اسسٹنٹ پنچایت کمشنر اننت ناگ،سوہن لال کو اسسٹنٹ پنچایت کمشنر کھٹوعہ،میناکشی وید کو اسسٹنٹ پنچایت کمشنر جموں،محمد رشید کو اسسٹنٹ پنچایت کمشنر راجوری، سندیپ سیونترا کو اسسٹنٹ کمشنر مال کھٹوعہ،گلزار احمد کو اسسٹنٹ پنچایت کمشنر بارہمولہ، سورن سنگھ کو اسسٹنٹ پنچایت کمشنر رام بن، سید الطاف حسین موصوی کو اسسٹنٹ پنچایت کمشنر بانڈی پورہ، رضوان اصغر کو اسسٹنٹ پنچایت کمشنر شوپیاں، نازوان نازکی کو اسسٹنٹ پنچایت کمشنر پلوامہ،شرجیل علی نائیکو کو اسسٹنٹ پنچایت کمشنر کولگام، میر زاہدہ کو اسسٹنٹ پنچایت کمشنر بڈگام،شبیر احمد وانی کو اسسٹنٹ پنچایت کمشنر کپوارہ، شفیق احمد کو اسسٹنٹ پنچایت کمشنر پونچھ، ذاکر حسین کو اسسٹنٹ پنچایت کمشنر کشتواڑ، دیبا خالد پیر کو اسسٹنٹ پنچایت کمشنر سرینگر،اعجاز احمد شاہ کو اسسٹنٹ کمشنر مال پلوامہ تعینات کیا گیا جبکہ جواہر علی کو محکمہ عمومی انتظامی میں رپورٹ کرنے کی ہدایت دی گئی۔