سرینگر//حکومت نے کئی ڈائریکٹر، محکموں کے سربراہان اور سیکریٹریوں سمیت30 سنیئرکشمیرانتظامی سروس افسران (کے اے ایس)کیلئے” فیلڈ ایڈمنسٹریشن“ میں10روزہ اہلیت سازی پروگرام میں شمولیت کو منظوری دی ہے۔ سرکار کی جانب سے جاری حکم نامہ میں کہا گیا ہے کہ”جموں و کشمیر ایڈمنسٹریٹو سروس کے مندرجہ ذیل افسران کو فیلڈ ایڈمنسٹریشن میں محکمہ پرنسل اینڈ ٹرئنگس کے زیر اہتمام انسٹی چیوٹ آف منیجمنٹ پبلک ایڈمنسٹریشن اینڈ رورل ڈیولپمنٹ کی جانب سے اہلیت سازی میں شمولیت کو منظوری دی جاتی ہے۔حکم نامہ میں مزید کہا گیا ہے اہلیت سازی کے یہ پروگرام نیشنل سینٹر فار گوڈ گورننس مسوری کی جانب سے30اگست سے10ستمبرتک ہونگے۔ ان افسرا ں میں محکمہ ترقی خواتین و اطفال کے ڈائریکٹر جنرل طارق علی، جموں کشمیر ای گورننس ایجنسی کے چیف ایگزکیٹو افسر امیت شرما، محکمہ فروغ ہنر کے سیکریٹری ناظم ضیاءخان،محکمہ سماجی بہبود کے ڈائریکٹر جنرل بشیر احمد ڈار، فوڈ اینڈ ڈرگس ایڈمنسٹریشن کے کمشنر شکیل الرحمان راتھر، ٹرانسپورٹ کمشنر پردیپ کمار، محکمہ جنگلات و ماحولیات کے سیکریٹری نریندر سنگھ بالی،محکمہ باغبانی کے ڈائریکٹر جنرل اعجاز احمد بٹ، جموں کشمیر لیگل میٹرولوجی کے کنٹرولرماجد خلیل احمد درابو،آئی سی پی ایس کے مشن ڈائریکٹر شبنم کاملی،کواپریٹو محکمہ کی خصوصی سیکریٹری رچنا شرما، کمانڈ ائریا ڈیولپمنٹ کے ڈائریکٹر راجندر سنگھ تارا،انمل ہسبنڈری جموں کے ڈائریکٹر وویک شرما، بلڈنگس و دیگر تعمیراتی ورکرس ویلفیئر بورڈ کے سیکریٹری و چیف ایگزیکٹو افسر منیر الاسلام، سٹیٹ ٹیکس محکمہ( ایڈمنسٹریشن و انفورسمنٹ) کی ایڈیشنل کمشنر نیتا گپتا،محکمہ خزانہ کے تعمیرتی اخراجات ڈویژن اول کے ڈائریکٹر پردھمان کرشن بھٹ، سروے و لینڈ ریکارڈس(سٹیلمنٹ افسر) جموں کے ریجنل ڈائریکٹر بھونی رکوال، مبارک منڈی ثقافتی سوسائٹی کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر دیپیکا کماری شرما، محکمہ تواضع کے سپیشل سیکریٹری پون سنگھ راتھور، ڈائریکٹر لائبرئز محمد رفیع، محکمہ سماجی بہبود کے خصوصی سیکریٹری شیو کمار گپتا، محکمہ عمومی انتطامی میں اپنی تقرری کے منتظر مشتاق احمد، سروے اینڈ لینڈر ریکارڈس سٹیلمنٹ افسر اننت ناگ کے ریجنل ڈائریکٹر عبدالاحفیظ شاہ، رجسٹرار کواپریٹو سوسائٹی شفقت اقبال،محکمہ قبائلی امور کے ڈائریکٹر مشیر احمد، سروئے اینڈ لینڈ رکارڈس کے ڈائریکٹر(سٹلمنٹ افسر) ادھمپور نواب الدین، جموں کشمیر ایگرو انڈسٹرئز ڈیولپمنٹ کارپوریشن کے منیجنگ ڈائریکٹر ارن منہاس، جموں کشمیر فائنانشل کارپوریشن کے منیجنگ ڈائریکٹر اجے کمار شرما، محکمہ یوتھ سروس اینڈ سپورٹس کے خصوصی سیکریٹری محمد اشرف بٹ اور محکمہ شہری رسدات،امور صارفین و عوامی تقسیم کاری کے خصوصی سیکریٹری محمد نذیر شیخ شامل ہیں۔ حکم نامہ میں کہا گیا ہے کہ ان افسراں کے حق میں ضوابط کے تحت پیشگی سفری اخرجات کی واگزاری کو بھی منظوری دی جاتی ہے۔