نئی دہلی// وزارت یوتھ افیئر اینڈ اسپورٹس (ایم وائی ایس) نے کرناٹک کے وی تیجسوینی بائی کے لئے 2 لاکھ روپے کی امداد کی منظوری دی ہے ، جنہوں نے 2011 میں ارجن ایوارڈ جیتا تھا۔ تیجسونی خواتین کبڈی ٹیم کی رکن تھیں جنہوں نے سن 2010 اور 2014 کے ایشین گیمز میں طلائی تمغے جیتے تھے ۔اسپورٹ اتھارٹی آف انڈیا ، انڈین اولمپک ایسوسی ایشن اور وزارت یوتھ افیئرز اینڈ اسپورٹس کے مشترکہ اقدام کے طور پر موجودہ کووڈ19 کو دھیان میں رکھتے ہوئے سابق بین الاقوامی ایتھلیٹوں اور کوچوں کی مدد کرنے کے لئے پنڈت دین دیال اپادھیائے قومی بہبود فنڈ سے اس مالی امداد کی منظوری دی گئی ہے ۔یکم مئی کو تیجسوینی اور اس کے شوہر کوویڈ سے متاثر ہوئے تھے ۔ تیجسونی کو تھوڑی کھانسی ہے لیکن وہ گھر میں رہ کر صحتیاب ہو رہی ہیں ، جبکہ ان کے شوہر نوین کی گیارہ مئی کو اس بیماری سے موت ہوگئی تھی۔ "ان کی عمر صرف 30 سال تھی ، لیکن وہ اپنے والد کے انتقال کے بعد بہت گھبرائے ہوئے تھے ۔ تیجسوینی نے بتایا کہ خوف اور تناؤ نے ہی ان کی جان لے لی۔ " مالی اعانت حاصل کرنے پر انہوں نے کہا کہ "مجھے اس کی توقع نہیں تھی لیکن وزارت کھیل ، اسپورٹ اتھارٹی آف انڈیا اور اولمپک ایسوسی ایشن آف انڈیا نے مدد فراہم کرنے کے فیصلے پر بہت جلد کارروائی کی ہے ۔" یہ پہلا موقع ہے جب ہمیں اس طرح کی مدد فراہم کی گئی۔