عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر //سرینگر میں آخری انکائونٹر20 ستمبر 2022 کو نوگام علاقے میں ہواتھا جس میں انصار غزوات الہند کے 2مقامی ملی ٹینٹ مارے گئے تھے۔ اس سے پہلے10 اپریل2022 کو شہرکے بشمبھرنگر علاقے میں ہو اتھا جس میں بھی2ملی ٹینٹوں کی ہلاکت ہوئی تھی۔۔اس سے قبل جنوری 2022 کے اوائل میں سرینگر کے مضافاتی علاقہ شالیمار میں ایک انکاونٹر ہوا تھا جس میں حاجن بانڈی پورہ کا ملی ٹینٹ محمد سلیم پرے اور ایک پاکستانی ساتھی حافظ ہلاک ہوئے تھے۔۔ 22 جنوری 2023 کو سری نگرعیدگاہ علاقے میں گرینیڈ حملے میں اعجاز رشید دیوا نامی ایک شہری زخمی ہوا تھا۔ 18 ستمبر2023 کوملی ٹنٹوں نے خانیار میں ایک بی جے پی لیڈر کی حفاظت پر مامور سی آر پی ایف کی گاڑی پر فائرنگ کی تاہم اس میں کوئی زخمی نہیں ہوا۔ 29 اکتوبر2023 کو انسپکٹر مسرور احمد وانی کو عیدگاہ میں کرکٹ کھیلتے ہوئے گولی مار دی گئی، جو دسمبر میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔حالیہ واقعات میں 7 فروری 2024 کوملی ٹینٹوںنے سرینگر میں2غیر مقامی شہریوں ،بشمول امرت پال سنگھ اور روہیت ماشی کو ہلاک کر دیا۔ 11 اپریل 2024 کو الٰہی باغ سرینگر سے تعلق رکھنے والا دانش اعجاز شیخ نامی ایک مقامی ملی ٹینٹ انکاونٹر میں مارا گیا۔ تاہم یہ جھڑپ پلوامہ کے فراسی پورہ گائوں میں ہوئی۔