جموں //1971کی جنگ کے دوران چھمب کے مہلوکین کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے ایک سماجی تنظیم ’بٹول کمیونٹی ‘کی طرف سے پروگرام کا اہتمام کیا گیا ۔اس پروگرام میں تنظیم کے اراکین کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی ۔تقریب کے دوران اراکین نے فوجی موہن لعل لکھوترہ کی جانب سے دکھائی گئی بہادری کی تعریف کرتے ہوئے ان کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا ۔یاد رہے کہ موہن لعل لکھوتراہ کو مرنے کے بعد ویر چکر ایوارڈ سے بھی نوزا گیا تھا ۔اس موقعہ پر کیرتن ،ارداس اور لنگر کا اہتمام بھی کیا گیا تھا ۔مذکورہ پروگرام میں آر ایل کتھ ،جی آر کتھ ،رام لعل لکھوتراہ ،وریندر پال لکھوتراہ ،ششی کمار ودیگران بھی موجود تھے ۔