عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر// وزارت داخلہ (ایم ایچ اے)نے جمعرات کو AGMUT کیڈر کے17انڈین ایڈمنسٹریٹو سروس (آئی اے ایس)اور انڈین پولیس سروس (آئی پی ایس) افسران کا بڑے پیمانے پر ردوبدل کا حکم دیا، جس میں متعدد افسران کو جموں و کشمیر میں اور اس سے باہر منتقل کیا گیا۔ایم ایچ اے کے جاری کردہ حکم کے مطابق، آئی اے ایس افسر سوگت بسواس (2006 بیچ) کو اروناچل پردیش سے جموں و کشمیر میں تبدیل کر دیا گیا ہے، جبکہ ممتا یادو (2021 بیچ)اور ایشیتا راٹھی (2022 بیچ) کو بھی بالترتیب دہلی اور پڈوچیری سے مرکز کے زیر انتظام علاقے میں تعینات کیا گیا ہے۔دوسری جانب شاہد اقبال چودھری (2009 بیچ)کو جموں و کشمیر سے اروناچل پردیش منتقل کر دیا گیا ہے، جب کہ سواتی شیمار (2023 بیچ)کو جموں و کشمیر سے دہلی منتقل کر دیا گیا ہے۔آئی پی ایس افسران میں، ایم ایچ اے نے وشنو کمار (2019 بیچ)کو دہلی سے جموں و کشمیر منتقل کر دیا ہے۔ گوا سے ارشی عادل (2019 بیچ)، گوا سے ٹکم سنگھ ورما (2020 بیچ)، چندی گڑھ سے کے ایم پرینکا (2021 بیچ)، راجیو کمار امباستا، دیپک یادو، آنند کمار مشرا، اور دہلی سے ستیش کمار کو بھی جموں و کشمیر میں تعینات کیا گیا ہے۔دریں اثنا، جموں و کشمیر میں اس وقت خدمات انجام دے رہے کئی آئی پی ایس افسران کا تبادلہ کر دیا گیا ہے۔ راجیش کمار شرما (2014 بیچ) کو چنڈی گڑھ، تنوشری (2017 بیچ)کو دہلی، دیپیکا (2018 بیچ)کو پڈوچیری اور گورو سیکاروار (2019 بیچ)کو گوا میں تعینات کیا گیا ہے۔