عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر// سری نگر کے ایچ ایم ٹی علاقے میں جمعرات کو بجلی کا کرنٹ لگنے سے ایک 35 سالہ شخص کی موت واقع ہوگئی۔سرکاری ذرائع کے مطابق متاثرہ شخص کو واقعے کے فوراً بعد جے وی سی اسپتال بمنہ منتقل کیا گیا، تاہم وہاں موجود ڈاکٹروں نے معائنے کے بعد اسے مردہ قرار دے دیا۔متوفی کی شناخت پرویز احمد پرے ولد حبیب اللہ پرے، ساکن اللہ پورہ، واگورہ، کریری، ضلع بارہمولہ کے طور پر ہوئی ہے۔پولیس نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے مقدمہ درج کر لیا ہے ۔ادھر ضلع کولگام میں سینٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) کے ایک اہلکار نے مبینہ طور پر اپنی سروس رائفل سے خود کو گولی مار کر جان دے دی۔اس کی شناخت وائی چندرا ریڈی کے طور پر ہوئی ہے، جو ریاست آندھرا پردیش کے رہنے والے تھے۔ وہ سی آر پی ایف کی 18ویں بٹالین، ایف کمپنی میں تعینات تھے۔انتہائی اقدام کی وجوہات معلوم نہیں ہو سکی۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق یہ واقعہ مبینہ خودکشی کا ہے، تاہم اہلکار کے اس انتہائی اقدام کی وجوہات فوری طور پر معلوم نہیں ہو سکی ہیں۔پولیس نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔ادھر گلمرگ میں اتر پردیش کی 45 سالہ سیاح خاتون رانی ٹمیل میں بے ہوش ہوگئی ۔
اگرچہ اسکو فوری طور گلمرگ ہیلتھ سنٹر منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے سب ضلع اسپتال ٹنگمرگ ریفر کیا جہاں وہ فوت ہوگئی۔ادھرگزشتہ رات یہاں پیش آنے والے ایک سڑک حادثہ میں 56 سالہ ہیڈ ماسٹر ہلاک ہو گئے۔حادثہ ہندواڑہ کے علاقہ’یونسو میں پیش آیا، جہاں ایک گاڑی نے پیدل چلنے والے شخص کو ٹکر مار دی۔ متوفی کی شناخت فیاض احمد لون کے طور پر ہوئی ہے جو وہی پورہ کے رہائشی تھے ۔حکام نے بتایا ہے کہ ہیڈ ماسٹر کے طور پر خدمات انجام دینے والے 56 سالہ فیاض احمد اس حادثے میں شدید زخمی ہوئے اور موقع پر ہی دم توڑ گئے۔پولیس نے واقعے کا نوٹس لے لیا ہے۔ اس دوران اگری کلان ماگام میں پیش آئے ایک المناک سڑک حادثے میں ٹنگمرگ سے تعلق رکھنے والے دو لیکچرار شدید طور زخمی ہوگئے جن میں ایک جے وی سی سرینگر میں زخموں کی تاب نہ لاکر دم انتقال کرگیا ۔بتایا جاتاہے کہ گورنمنٹ ہائئر سکینڈری چندی لورہ میں تعینات فزکس لیکچرار منظور احمد ملک ولد علی محمد ملک ساکنہ راوت پورہ ٹنگمرگ اور شبیر احمد ڈار ولد ثناء اللہ ڈار ساکنہ گوفہ بل کنزر لیکچرار کیمسٹری ہائر سکینڈری ہردہ شورہ اگری کلان ماگام میں ایک ورک شاپ میں گئے تھے جہاں سے وہ جوں ہی واپس نکلے تو اس دران سرینگر سے ماگام آرہی ایک نجی گاڈی کریٹا زیر نمبر Jk05J6671 نے دونوں کو ٹکر مادری جسے دونوں شدید طور زخمی ہوگئے۔ دونوں زخمیوں کو پہلے ماگام اسپتال منتقل کیا گیا جہاںسے دونوں کو جے وی سی سرینگر ریفر کیا جہاں منظور احمد ملک نامی لیکچرار زخمیوں کی تاب نہ لاکر چل بسا جبکہ شبیر احمد ڈار نامی لیکچرار کی حالت ابھی بھی تشویشناک بتائی جاتی ہے ادھر ماگام پولیس نے گاڈی کے ڈرائیور مشتاق احمد گنائی ساکنہ اسکندر پورہ بیروہ کو گرفتار کرکے واقعے کے متعلق ایف ائی ار زیر نمبر 88 سال 2026 انڈر سکشن 281/125 درج کرکے تحقیقات شروع کردی ھے۔ادھر لیکچرار کی حادثاتی موت پر گورنمنٹ ہایر سکینڈیری انسچوٹ چندی لورہ کے پرنسپل ظفر اقبال لون،ممبر اسمبلی گلمرگ فاروق احمد شاہ،اپنی پارٹی کے سنیر نائب صدر غلام حسن میر سابق ممبر اسمبلی گلمرگ محمد عباس وانی ،سول سوسائٹی کے چیرمین عبدل قیوم وانی،بزم ادب گلمرگ کالم نویس احمد کشمیرینے گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے پسماندگان سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔