سرینگر //جموں و کشمیر میں روزانہ وائرس سے متاثر ہونے والے افراد کی تعداد میں کمی کے ساتھ ہی سرگرم معاملات میں بھی کمی آئی ہے۔ پچھلے10دنوں کے دوران سرگرم معاملات میں 9351کیسوں کی کمی آئی ہے۔ جموں میں 3530معاملات کم ہوئے جبکہ وادی میں 5821کیسوں کی کمی ہوئی۔فی الوقت جموں میں 16904جبکہ وادی میں 25368سرگرم معاملات ہیں۔ ان میں جموں صوبے کے مختلف اسپتالوں میں 1074زیر علاج ہیں جبکہ وادی کے مختلف اسپتالوں میں زیر علاج مریضوں کی تعداد 1565ہے۔16مئی کو سرگرم معاملات کی مجموعی تعداد 51623تھی جو 10دنوں میں کم ہوکر 42ہزار 272رہ گئی ہے۔ 17مئی کو 771معاملات کی کمی آئی۔18مئی کو سرگرم معاملات میں ایک مرتبہ پھرچھال دیکھنے کو ملا اور 100کیسوں کے اضافہ کے ساتھ تعداد 50ہزار925تک پہنچ گئی۔ 19مئی کو سرگرم معاملات میں 371کیسوں کی کمی آئی اور تعداد 50ہزار494تک پہنچ گئی۔ 20مئی کو 60کیسوں کا اضافہ ہوا۔ 21مئی کو 661کیسوں کی کمی آئی اور تعداد 49ہزار893تک پہنچ گئی۔ 22مئی کو مزید 757کیسوں کی کمی درج کئی گئی۔ 23مئی کو 1699کیسوں کی کمی درج کی گئی۔ 24مئی کو سرگرم معاملات میں مزید 1807کیس کم ہوگئے۔25مئی کو مزید 712 کی کمی درج کی گئی ۔ 26مئی کو 1026کیسوں کی کمی آئی ۔ 27مئی کو مزید 1620معاملات کی کمی آئی اور اس طرح سرگرم معاملات کم ہوکر 42ہزار272تک پہنچ گئے ہیں۔