جموں// کمشنر سیکرٹری محنت و روز گار سوربھ بھگت نے جموں صوبے کے66 مستحقین میں مائیکرو ریوالونگ کریڈیٹ سکیم کے تحت کریڈیٹ کارڈ تقسیم کئے۔اس تقریب کا انعقاد جموں وکشمیر بلڈنگ اینڈ ادر کنسٹرکشن ورکرز ویلفیئر بورڈ نے کیا تھا۔اس موقعہ پر کمشنر سیکرٹری نے بلڈنگ اینڈ ادر کنسٹرکشن ورکروں کے لئے چلائی جارہی سکیموں اور پروگراموں کے بارے میں جامع بیداری پیدا کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔انہوں نے متعلقین پر زور دیا کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ ان سکیموں کا فائدہ مستحق اور موزوں لوگوں تک پہنچ سکے۔انہوں نے لیبر محکمہ میں تمام سطحوں پر معاملات کو نپٹانے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔لیبر کمشنر بی اے خان نے بھی اس موقعہ پر خطاب کیا اور محکمہ کی سرگرمیوں کو اُجاگر کیا۔چیف ایگزیکٹو افسر اور سیکرٹری جے کے بی او سی ڈبلیو ڈبلیو بی مظفر احمد پیر نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا اور سکیموں کی اہمیت کو اُجاگر کیا۔انہوں نے ورکروں سے اپیل کی کہ وہ آگے آکر بہبودی سکیموں سے استفادہ حاصل کریں۔وائس پریذیڈنٹ ، آئی ٹی فائنانس نے ان کارڈوں کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ڈائریکٹر خاطر تواضع طارق احمد زرگر، ڈائریکٹر روز گار، ایڈیشنل ٹرانسپورٹ کمشنر اور کئی دیگر اعلیٰ افسران بھی اس موقعہ پر موجود تھے۔