جموں//تعمیراتِ عامہ کے وزیر نعیم اختر نے قانون ساز اسمبلی میں حاجی عبدالرشید کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ریاستی حکومت نے 2488.06 کروڑ روپے لاگت والے 289 سڑک پروجیکٹ فنڈنگ کیلئے نبارڈ اور سی آر ایف کو بھیج دئیے ہیں ۔ وزیر نے مزید کہا کہ 72.26 کروڑ روپے لاگت والے مزید 26 سڑک پروجیکٹوں کی تجویز 2018-19 کیلئے تجویز کئے گئے ہیں اور یہ متعلقہ فنڈنگ ایجنسیوں کو بھیج دئے گئے ہیں ۔ چودھری سکھنندن کمار نے ضمنی سوال پوچھ کر اُن کے حلقے سے گذر رہے لنک روڈ کی تعمیر کا معاملہ اجاگر کیا اور کہا کہ علاقے کے کسانوں کے مفادات کو ملحوظ نظر رکھا جانا چاہئیے ۔