جموں//اعلیٰ تعلیم کے وزیر سید محمد الطاف بخاری نے اسمبلی میں بتایاکہ ریاستی کابینہ نے حال ہی میں ریاست میں 17نئے ڈگری کالج قائم کرنے کو منظوری دی ہے۔ ایڈوکیٹ محمد یوسف بٹ کے سوال کا جواب دیتے ہوئے وزیر موصوف نے کہا کہ منظور شدہ ان نئے کالجوں کے مقاما ت کا حکومت کی طرف سے تعین کیا جارہا ہے اور ا س حوالے سے ان علاقوں کو ترجیح دی جائے گی جو ابھی اس سہولیت سے محروم ہے تاہم اراضی کی دستیابی کے علاوہ علاقے میں فیڈنگ ہائیر سکینڈری سکولوں کی تعداد کو بھی ملحوظ نظر رکھا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ان کالجوں میں تدریسی کام جلد از جلد شرو ع کرانے کا ارادہ رکھتی ہے ۔اس دوران مال کے وزیر عبدالرحمان ویری نے قانون ساز اسمبلی میں جائیداد کو تفویض کرنے سے متعلق ترمیمی آڈیننس 2017کی ایک کاپی قانون ساز اسمبلی میں پیش کی۔