جموں//حکومت جموں وکشمیر نے لاک ڈاون کے سبب ملک کے مختلف حصوں میں درماندہ 1,10,975 شہریوں کو براستہ لکھن پور اور خصوصی ریل گاڑیوں اور بسوں کے ذریعے واپس لایا۔سرکاری اعداد و شما ر کے مطابق ملک کی مختلف ریاستوں اور یوٹیز سے34,417درماندہ مسافروں کو لے کر براستہ لکھن پور اور 76,558 افراد کو 44 خصوصی ریل گاڑیوںکے ذریعے اودھمپو ر اور جموں لایا۔4جون سے 5 جون2020ء کی صبح تک لکھن پور کے راستے سے732جبکہ 885 مسافر آج 23ویں دلّی کووِڈ خصوصی ریل گاڑی سے جموں پہنچے ۔اب تک 23ریل گاڑیاں یوٹی کے مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے 18,721 درماندہ مسافر جموں پہنچے جبکہ 21 خصوصی ریل گاڑیوں سے 15,696 مسافر اودھمپور ریلوے سٹیشن پر اُترے۔