سرینگر/انڈین میٹرالوجیکل ڈیپارٹمنٹ ( آئی ایم ڈی)نے سوموار کو کہا کہ یکم جنوری سے جموں کشمیر کے بیشتر علاقوں میں بارش اور برفباری متوقع ہے ۔
انڈین میٹرالوجیکل ڈیپارٹمنٹ اور سکائی میٹ ویدر کے مطابق مغربی ہوائیں مغربی ہمالیائی خطے کے موسم کو یکم جنوری2019سے متاثر کرسکتی ہیں۔
ادھر محکمہ موسمیات نے کہا کہ ایک دن کی راحت کے بعد گذشتہ رات کشمیر وادی اور لداخ خطے میں ایک بار پھر سردی کی تازہ لہر ریکارڈ کی گئی۔
محکمہ کے مطابق سرینگر میں کم سے کم درجہ حرارت منفی6.6ڈگری سیلشیس ریکارڈ کیا گیا ۔
سیاحتی مقامات پہلگام اور گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت باالترتیب منفی5.5اورمنفی5ڈگری سیلشیس درج کیا گیا۔