جموں //ضلع کے تحصیل بشناہ کے بٹیاری علاقہ میں منعقدہ دن بھر کے ایک کیمپ کے دوران ماہر امراض قلب ڈاکٹر سوشیل کمار نے عالمی یوگا دن کے مناسبت سے ’’ قلب کیلئے یوگا‘‘ کے موضوع پر زور دیتے ہوئے عام لوگوں کی توجہ یوگا کے فوائد کی جانب مبذول کی۔کیمپ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ روزانہ یوگا کرنے سے خون کے دورہ کو فروغ ملتا ہے ،جسکی و جہ سے پھیپھڑوں کے کام کرنے کی صلاحیت میں اضافہ ہو جاتا ہے اور اس سے دل کی دھڑکن اور سانس لینے میں بھی بہتری آتی ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر بھارت نے یوگا کا ایجاد کیا ہے تاہم ، مغربی ممالک نے بھی یوگا کے فوائد کو تسلیم کیا ہے کیونکہ اسکے کافی فوائد ہیں۔کیمپ کے دوران 350 سے زائد لوگوں کی تشخیص کی گئی اور انہیں ضرورت کے مطابق مفت ادویات تقسیم کئے گئے۔تیمار داروں سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر سوشیل شرما نے روز مرہ کی زندگی میں یوگا کو ایک حصہ بنانے پر زور دیا۔انہوںنے کہا یوگا انتثار سے نمٹنے کیلئے کافی مفید ہے۔ انہوں نے کہا کہ باقاعدگی سے یوگا کرنے سے دل کی بیماریوں کو دور کیا جا سکتا ہے۔علاقہ کے باشندوں نے ڈاکٹر سوشیل کی جانب سے اس اہم موضوع پر بیداری پھیلانے کیلئے کی جا رہی کاوشوں کی ستائش کی ۔ٹیم میں ڈاکٹر کیول شرما اور ڈاکٹر سعید راحیلہ بی شامل تھے۔نیم طبی عملہ اور رضاکاروں میں روہت کھجوریہ، وکاس کمار، منوج شرما ، روہت چلوترہ، کمل شرما ، کیرتی بھٹ، امن گپتا، راجندر سنگھ اور مہندر سنگھ بھی شامل تھے۔