سرینگر//جموں کشمیر میں گذشتہ24گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے521نئے کیس سامنے آئے۔ان میں346کا تعلق وادی کشمیر جبکہ175کا تعلق وادی کشمیر سے ہے۔اس طرح یہاں کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد311209تک پہنچ گئی۔
سرکاری ذرائع کے مطابق اسی عرصہ کے دوران یہاں4کورونا مریض جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ ان میں2افراد کشمیر میں جبکہ2جموں میں جاں بحق ہوگئے۔اس طرح یوٹی میں کوروبا ہلاکتوں کی تعداد4238ہوگئی۔