نوشہرہ//جناردھن سیوا ٹرسٹ نوشہرہ کی طرف سے ایک پروگرام منعقد کیاگیا جس میں ایس ڈی ایم نوشہرہ نے ضرور ت مندوں میں چیک تقسیم کئے ۔ ٹرسٹ کی طرف سے منعقدہ اس تقریب کے دوران یتیم و بے سہارا لوگوں کو مالی امداد فراہم کی گئی ۔ اس موقعہ پر ایس ڈی ایم نوشہرہ عبدالستار نے لوگوں کو 42ہزار 500روپے کے چیک تقسیم کئے ۔ انہوںنے کہاکہ وہ ٹرسٹ کی ستائش کرتے ہیں جس نے غریب پروری کاکام کیاہے ۔ اس موقعہ پر ٹرسٹ کے جنرل سیکریٹری وجے شرما سمیت دیگر عہدیدار بھی موجو دتھے۔