یاترا کانوائی کیلئے مقررہ وقت طے

 سرینگر //انسپکٹر جنرل پولیس کشمیر منیر احمد خان کی ہدایات پر امر ناتھ جی پر جانے والے یاتریوں کے لئے کٹ آف ٹائم مقرر کیا گیا ۔ جس کے مطابق کٹ آف ٹائم کے بعد کسی بھی یاترا گاڑی کو آگے جانے کی اجازت نہیں ہو گی ۔ اس سلسلے میں پہلگام جانے والے  یاترا  گاڑیاں شیطانی نالہ دِن کے ساڑھے تین بجے سے پہلے ، جبکہ بال تل جانے والے یاتری گاڑیاں تین بجے سے پہلے پا س ہونے چاہئے ۔میر بازار سے  بال تل جانے والے یاترا  گاڑیاں چار بجے سے  پہلے اور لیوڈورہ قاصی گنڈ سے پہلگام جانے والے گاڑیاں ساڑھے چار بجے سے پہلے روانہ ہونا چاہیے ۔ اس دوران منیر احمد خان نے  جنوبی کشمیر کا دورہ کرکے یاترا کے سلسلے میں سیکورٹی و دیگر انتظامات کاجائزہ لیا ۔آئی جی پی نے ْقا ضی گنڈ سے لیکر  پہلگام تک سبھی یاتراکیمپوں کا دورہ کر کے  یاتریوں کی سیکورٹی  و دیگر سہولیات کا جائزہ لیا ۔ انہوں نے پہلگام میں ایک علی ٰ سطح کی سیکورٹی میٹنگ کی صدارت کی ۔ انہوں نے سیکورٹی ایجنسیوں پر زور دیا کہ وہ آپس میں تال میل رکھے ۔