پونچھ//بھارتی اور پاکستانی فورسز کے درمیان چکاداباغ ودیگر سرحدی چوکیوں و پوئنٹس پر مٹھائیوں کا تبادلہ کیا گیا عیدالاضحی کے موقع پر پونچھ کے چکاں دا باغ میں حد متارکہ پر پاکستان رینجرز اور بھارت کی بارڈر سیکورٹی فورسز (بی ایس ایف) نے مٹھائی کا تبادلہ کیااور ایک دوسرے کو عید مبارک کہا۔واضح رہے کہ پچھلے چند ماہ سے حد متارکہ پر جنگ بندی ہے اس دوران جہاں مقامی لوگ خوشی کا اظہار کر رہے وہیں فورسز کی جانب سے بھی تہواروں پر مٹھائی کا تبادلہ ہو رہا ہے جسے لوگ خوش آئند سمجھتے ہیں۔کھڑی کرماڑہ کے مقامی لوگوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ بہت اچھی بات ہے۔ انھوں نے کہا کہ مٹھائی کو تبدیل کرنا اگر چہ ایک رسم ہی سہی لیکن اس سے دلوں کی دوریاں نزدیکویوں میں تبدیل ہو سکتی ہیں۔انھوں نے امید ظاہر کہ مرکزی حکومت جنگ بندی کو مزید مضبوط بنانے کے اقدام اٹھائے گی۔