لندن//نیوزی لینڈ کے ٹیسٹ کپتان کین ولیمسن نے کہا ہے کہ ہندوستان کے خلاف عالمی ٹیسٹ چیمپئن شپ (ڈبلیو ٹی سی) فائنل ایک شاندار چیلنج ہوگا جس کا انھیں اور ان کی ٹیم کو بے صبری سے انتظار ہے ۔ ہندوستان اور نیوزی لینڈ نے دو سال کے عالمی ٹیسٹ چیمپئن شپ کے آخر میں علیٰ الترتیب پہلا اور دوسرا مقام حاصل کیا ہے ۔ دونوں اب ڈبلیو ٹی سی کے افتتاحی سیشن کا فاتح بننے کے لیے اے جے ایس باؤل میدان میں ایک دوسرے نبرد آزما ہوں گے ۔ انٹرنینشل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے جاری ایک ویڈیو میں ولیمسن نے کہا،‘ہندوستان کے خلاف کھیلتے وقت ہمیشہ ایک شاندار چیلنج ہوتا ہے لہٰذا اس کے خلاف کھیلنا واقعی دلچسپ ہے ۔ سچ میں ہم ڈبلیو ٹی سی فائنل کھیلنے کے لیے پرجوش ہیں۔ ظاہر ہے کہ اسے جیتنا اتنا ہی بہتر ہوگا’۔ ولیمسن نے فائنل سے پہلے ڈبلیو ٹی سی میں مقابلوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا،‘میچوں کا معیار بہت اچھا تھا۔ ہم نے دیکھا کہ ڈبلیو ٹی سی میں میچوں نے واقعی حوصولہ افزائی کی ہے ۔ مقابلے بہت سخت تھے ، خواہ ہندوتان-آسٹریلی سیریز ہو یا پاکستان کے خلاف ہماری سیریز۔ ان میں نتائج حاصل کرنے کے میں سچ میں سخت محنت کرنا پڑی، جو بہت اچھا ہے ’۔ قابل ذکر ہے کہ نیوزی لینڈ اور ہندوستان کے مابین انگلینڈ کے ساؤتھیمپٹن میں 18سے 22جون تک ڈبلیو ٹی سی فائنل کھیلا جائے گا۔ یو این آئی،ایم اے ۔