یو این آئی
نئی دہلی/نیوزی لینڈ کے نئے ٹیسٹ کپتان ٹام لیتھم کا ماننا ہے کہ ان کے کھلاڑیوں کو ہندوستان کے خلاف ‘خوف کے بغیر’ ٹیسٹ سیریز جیتنے میں جارحانہ بلے بازی کرنے پر ہی جیتنے کا موقع ملے گا۔ سری لنکا کے دورے پر 0-2 سے شکست کے بعد ٹم ساتھی کے کپتانی سے مستعفی ہونے کے بعد لیتھم کو ٹیم کی کمان ملی ہے ہندوستان کے دورے کے بارے میں، لیتھم نے کہا، “یہ ایک چیلنجنگ دورہ ہوگا اور مجھے امید ہے کہ ہم زیادہ آزادی اور خوف کے بغیر کھیلیں گے۔ اگر ہم ایسا کرتے ہیں تو ہمارے پاس جیتنے کے مواقع بھی ہیں۔ ہم نے دیکھا ہے کہ گزشتہ چند برسوں میں کئی غیر ملکی ٹیموں نے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور ان پر دبا بنایا ہے۔ لیکن اس کے لیے آپ کو خاص طور پر بلے کے ساتھ جارحانہ ہونا پڑے گا۔ ہم فیصلہ کریں گے کہ ہم وہاں کیسے کھیلنا چاہتے ہیں اور کھلاڑیوں کو بھی ایک منصوبہ بند اپروچ بنانا ہوگا۔ “امید ہے کہ ہم اس اپروچ کو وہاں لاگو کرسکیں گے۔”انہوں نے کہا، ہم نے سری لنکا میں کچھ اچھی چیزیں کی تھیں، حالانکہ نتیجہ ہمارے حق میں نہیں آیا۔ ایک اننگ کو چھوڑ دیاجائے تو بلے کے ساتھ ہمارا اپروچ بہت صحیح تھا۔ ہم اسے جاری رکھنا چاہتے ہیں اورکوشش کریں گے کہ ہم ایک برانڈ آف کرکٹ کھیلیں، جس پر ہمیں فخر ہو۔ امید ہے کہ ہم ایسا کر سکتے ہیں۔