ہندوستان نے 20 تمغوں کیساتھ دبئی پیرا بیڈمنٹن ٹورنامنٹ کا اختتام کیا

دبئی//عالمی چمپئن پرمود بھگت نے یہاں اتوار کو شباب الاحلی کلب میں منعقدہ تیسرے شیخ ہمدان بن راشد المکتوم دبئی پیرا بیڈمنٹن چمپئن شپ 2021 میں ہندوستان نے دو طلائی تمغے جیت کر ہندوستان نے مجموعی طور سے بیس تمغوں کے ساتھ ٹورنامنٹ کا اختتام کیا۔ٹورنامنٹ کے آخری دن ہندوستان کے ٹاپ اسٹار بیڈمنٹن کھلاڑی کرشنا ناگر اور پریم کمار علی نے بھی ٹورنامنٹ کے آخری دن مشترکہ ایس ایچ 6 اور مکس ڈبلز ڈبلیو ایچ ون۔ ڈبلیو ایچ۔2 میں شاندار مظاہرہ کرتے ہوئے ہندوستان کے لئے دو سونے کے تمغے جیتے۔ اس طرح ہندوستان نے چار طلائی ، چھ چاندی اور 10 کانسے کے تمغوں سمیت مجموعی طور پر 20 تمغوں کے ساتھ ٹاپ کرتے ٹورنامنٹ میں اپنی مہم کا خاتمہ کیا جبکہ فرانس چار سونے کے تمغوں ، دو چاندی اور دو کانسے کے تمغوں کے ساتھ دوسرے مقام پر اور ملائشیا نیسات تمغوں (تین طلائی ، ایک چاندی اور تین کانسے) کے ساتھ تیسرا مقام حاصل کیا۔یواین آئی۔ ظ ا