جموں//سائنس اینڈ ٹیکنالوجی محکمہ کے سیکریٹری شیخ فیاض نے گھٹی کٹھوعہ میں انڈسٹریل بائیو ٹیکنالوجی پارک پر جاری کام کا جائزہ لیا ۔یہ پارکیں کٹھوعہ اور ہندواڑہ میں بالترتیب 42اور 42.66کروڑ روپے کی لاگت سے قائم کی جارہی ہیںاور ان کی بدولت کسانوں اور صنعت کاروں کو فصلیں اُگانے اور بائیو ٹیکنالوجی سے متعلق اِنکوبیشن سینٹر قائم کرنے میں مدد ملے گی۔اُن کے ہمراہ سی ایس آئی آر آئی آئی آئی ایم اور نیشنل پروجیکٹ کنسٹرکشن کارپوریشن کے عہدہ دار بھی تھے۔