راجوری//ہمالین کالج میں تین روزہ کل ہندمشاعرہ اختتام پذیرہوگیا ۔ہمالین کالج کیمپس ٹھنڈی کسی میں دبستان ہمالیہ اور کلچرل اکیڈمی آف آرٹ اینڈلنگویجز جموں کشمیر کے اشتراک سے کل ہند مشاعرہ کا اہتمام کیا گیا تھا جس دوران’’ جشن ادب وثقافت ‘‘کے نام سے کتاب میلہ بھی منعقد ہوا۔اس دوران کئی کتب فروشوں نے نایاب کتابوں کے سٹال لگائے تھے تاکہ کتب بینی کا شوق رکھنے والے افراد کو نایاب کتابیں مہیا کی جاسکیں۔تین روزہ پروگرام میںکل ہندمشاعرہ ، کتاب میلہ ، کل ریاستی محفل موسیقی ، یک روزہ ادبی کانفرنس کا اہتمام رکھا گیا تھا ۔ کل ہند مشاعرے میں جموں کشمیر کے تینوں صوبوں سمیت بیرون ریاست سے معروف شعراء نے شمولیت کی ۔ پروگرام کی صدارت راجیش ریڈی نے کی جبکہ نظامت کے فرائض ڈاکٹر شمس کمال انجم صدر شعبہ عربی باباغلام شاہ بادشاہ نے انجام دئیے ۔ کل ہند مشاعرے میں جن شعراء نے اپنااپنا کلام پیش کیا،ان میں راجیش ریڈی ممبئی، شکیل اعظمی ممبئی، محشرآفریدی ممبئی، مدن موہن دانش یوپی ، رفیق راز،شفقت سوپوری ، رخسانہ جبین، شبنم آشائی، لیاقت جعفری ، جاوید انور ، احمد شناس، عرش صہبائی، روبینہ میر ، خیال لداخی قابل ذکر ہیں ۔