سری نگر// ریجنل پاسپورٹ افسر سری نگر برج بھوش ناگر نے کہا ہے کہ اینٹی کرپشن بیورو (اے سی بی) نے ان کے دفتر پر پیر کے روز کوئی چھاپہ نہیں مارا بلکہ وہ ایک معمول کا دورہ تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ اگر اے سی بی نے چھاپہ ڈالا ہوتا تو وہ اس کے متعلق ایک پریس ریلیز جاری کرتے بلکہ انہوں نے خود اس کی تردید کی ہے۔
موصوف نے منگل کو نامہ نگاروں کو بتایا”کل میڈیا میں آیا کہ ہمارے دفتر پر اے سی بی نے چھاپہ ڈالا ،اگر وہ چھاپہ ہوتا تو اے سی بی اس کے متعلق ایک پریس ریلیز جاری کرتی“۔