Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
اداریہ

! ہماری زندگی ،ہماری پہچان اور ہمارا رُجحان

Towseef
Last updated: October 2, 2024 9:46 pm
Towseef
Share
6 Min Read
SHARE

بے شک خدا نےانسان کو مخالفوں کا مرکب بنایا ہے تاکہ وہ خود دریافتگی کی سطح پر کھڑا ہوکر اپنی اصلاح خود کرسکےاور اپنے ظاہر و باطن کو یکسان بناکر انسانیت کے رُجحان کی پہچان بن جائے۔ اسی لئے فلاسفروں کا قول ہے کہ رُجحان انسان کی کسوٹی اور انسانیت کی پہچان ہوتی ہے۔گویا انسان کارُجحان ہی انسان کی فطرت کا مظاہر ہوتا ہے۔عصر حاضر میں ہم اپنے کشمیری معاشرے پر نظر ڈالیںتو بخوبی ہمارا رُجحان ہماری فطرت کا عیاں و بیان ہے۔ہم سب جانتے ہیںکہ تازہ ہوا ، صاف پانی اور دیگر غذا ئیںقدرت کی جانب سے عطا کردہ وہ نعمتیں ہیں،جن پر ہماری صحت مند زندگی کا انحصار ہے۔ان نعمتوں کوجب ہمارا رُجحان ہی ہر سطح پر آلودہ اور مضر صحت بنانے پر تُلا رہے تو اس سے ہماری ہی زندگی تلخ بن جاتی ہے۔ہمارے موجودہ رُجحان کے مطابق وادیٔ کشمیرمیں ایسا سب کچھ ہورہا ہے کہ جس سے نہ صرف یہاں کے لوگوں کی زندگی اور صحت دن بہ دن بگڑرہی ہے بلکہ یہ وادی ٔبے نظیر بھی جہنم زاربنتی جارہی ہے ۔اشیائے خوردونوش کی آلودگی نے تو قیامت برپا کر کے رکھ دی ہے ۔ روزمرہ استعمال کی جانے والی کھانے پینے کی تقریباً ہر چیز میں ملاوٹ نے انسانی صحت کو بڑے پیمانے پر تباہ کرکے رکھ دیا ہے،ایسا دکھائی دیتا ہے کہ اب وادی ٔ کشمیرملاوٹ کے معاملے میںسر فہرست ہےاور اس پر ستم یہ کہ دن بہ دن آلودگی میں بھی اضافہ ہورہا ہےاور اس کا دائرہ وسیع سے وسیع تر ہوتا جارہا ہے۔ یہ آلودگی محض کھانے پینے کی اشیاء تک محدود نہیں رہی ہے بلکہ ہر وہ چیز جس سے ہمارا سابقہ پڑتا ہے، آلودگی اور ملاوٹ کے باعث ہمارےلئے نقصان دہ بن گئی ہے ۔ ظاہر ہے خالص اور پاکیزہ چیزیںنہ صرف جسمانی ، روحانی اور اخلاقی بالیدگی کے ضامن ہیںاور اللہ کو بھی مطلوب ہے ۔لیکن اب اللہ تعالیٰ کے اس پسندیدگی کو بھی ہمارے معاشرے کے زیادہ تر لوگوں نے بھُلا دیا ہے۔گویا یہ سب آلودگیاں جو نہ صرف انسانوں بلکہ دوسرےجاندار کے لئے نقصان دہ ہیں، خود اس خطۂ ارض پر رہنے والےانسانوں کی ہی پیدا کردہ ہیں۔ جس کی وجہ سے فضا، دریا، کھانے پینے کی تمام اشیاء آلودہ ہو کر نا قابلِ علاج بیماریوں کا سبب بن چکے ہیں ۔ قدرت نے انسانوں اور تمام جاندار مخلوقات کے لئے ہر شے کو خالص فراہم کیا ہے مگر یہ انسان ہی ہے، جس کی صنعتوں اور دیگر کیمیائی کارخانوں سے نکلنے والی زہریلی و مضر صحت گیسوںسے پوری فضا کو آلودہ ہوگئی ہے اور تازہ آکسیجن گیس میں کاربن ڈائی آکسائڈ گیس کی مقدار بڑھ جانے سے انسانی صحت کو شدید ترین خطرات لاحق ہو چکے ہیں ۔ جنگلات کی کٹائی کی وجہ سے بارشوں میں کمی آگئی ہے، زمین کا بڑا حصہ بنجر ہوتا جا رہا ہے ۔ کیمیائی فضلے جو دریاؤں میں بہائے جا رہے ہیں، اس سے آبی حیات کو شدید خطرات لاحق ہو چکے ہیں ،بہت سے آبی حیات کی نسلیں ناپید ہو رہی ہیں ۔ہمارے یہاں دیہات میں گھروں کا کوڑا کرکٹ کھیتوں میں ڈال کر قدرتی کھاد کے لئے استعمال ہوتاتھا مگر آج زیادہ سے زیادہ پیداوار حاصل کرنے کے لئے مصنوعی کھاد کے استعمال نے تمام فصلوںکو صحت کے لئے نقصان دہ بنا دیا ہے ۔ شہرکی آبادی کا ایک بڑا مسئلہ گھروں سے روزانہ نکلنے والے ہزاروں ٹن کوڑا کرکٹ ہے ،جس کو ٹھکانے لگانے کا دُرست انتظام نہ ہونے سے تعفن پھیلا رہتا ہے ۔ اسی طرح سڑکوں پر لاکھوں کی تعداد میں چلنے والی گاڑیوں کی وجہ سے بھی آلودگی پیدا ہوتی ہے، جس سے اعصابی بیماری پھیلتی رہتی ہے ۔ اب ہمارے دِلوں میں ایمان و عقیدے میں بھی آلودگی پیدا ہوچکی ہے جس کے نتیجے میںاشیائے خوردنی کی ہر چیز میں ملاوٹ کرنا اب عام سی بات ہوگئی ہے اوران افعال سےاپنی اس وادیٔ کشمیر میں خشکی اور تری میں جو فساد برپا ہے، وہ سب ہمارے اپنے ہاتھوں کی کمائی ہے۔جن دریائوں اور ندی نالوں کا پانی فصلوں کی آبیاری اور پینے میں استعمال ہوتاتھا،آج فصلوں میں بھی بیماریاں پھیلنے کا باعث بن رہا ہے۔ پانی کے بغیر تو کوئی جاندار زندہ نہیں رہ سکتااور یہ انسان ،حیوان ،پیڑ پودوںاور نباتات کی زندگی ہے،ہماری کرتوتوں سے نایاب ہورہا ہے۔ضرورت اس بات کی ہے ہم اپنے رجحان پر نظر ڈالیںاور پیدا شدہ حالات کے پسِ منظر میں کچھ لمحوں تک غور و فکر کریں،اپنے آپ کو ٹٹولیں، اپنے قول و فعل کا محاسبہ کریں کہ ہمارا رُجحان کیا ہونا چاہئے اور ہمارا رُجحان کیا ہے؟

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
ایس کے آئی سی سی سرینگر میں 16 جون سے دو روزہ سائبر سیکیورٹی ٹریننگ ورکشاپ کا آغاز ہوگا
تازہ ترین
بھیمداسہ میں اچانک مکان کو لگی آگ
خطہ چناب
طوفانی بارشوں سے آیاگول بازار زیر آب | دکانوں ، زرعی اراضی کو پہنچا شدید نقصان
خطہ چناب
سمبڑ ، بجھمستہ ، ورنال اور پلباس میں بنیادی سہولیات کا فقدان | لوگ پریشان،مختلف محکموں پرانہیں نظر انداز کرنے کا الزام
خطہ چناب

Related

اداریہ

! جموں میں بجلی کا حال بے حال

June 13, 2025
اداریہ

محدودآمدن والے تنگ دست لوگ

June 12, 2025
اداریہ

! اپنے پیروں پر خود کلہاڑی نہ ماریں

June 11, 2025
اداریہ

! گرمی اور قلت ِ آب کا رشتہ ختم کریں

June 10, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?