راجوری//ضلع پولیس نے ہائی وے پرچوری کی واردات انجام دینے میں ملوث گروہ کاپردہ فاش کرنے کادعویٰ کیاہے۔اس سلسلے میں ایس ایس پی راجوری کاکہناہے کہ پولیس کورات کے اوقات میں ہائی وے کے ناریاں تاراجوری حصے پرکچھ نامعلوم افرادکی مشتبہ نقل وحرکت کی خبرملی تھی اورکچھ دکانوںپرچوریاں بھی ہوئی تھیں۔اس اطلاع پرپولیس چوکی چنگس ایس آئی فریداحمداورایس ایچ اوراجوری اجے چب کی قیادت اور ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر جسونت سنگھ کی نگرانی میں پولیس ٹیم نے ہائی وے پرگشت کی۔گذشتہ رات کچھ مقامی لوگوں نے پولیس کوبتایاکہ کچھ لڑکوں کومشکوک حالت میںایک دکان کے قریب دیکھاگیاجس کے بعدایس آئی فریداحمدکی قیادت میں ٹیم موقعہ پرپہنچی اورتین لڑکوں کوموقعہ سے دبوچ لیا۔اس وقت وہ دکانوں کے چھٹرتوڑنے کی کوشش کررہے تھے۔چوروں کی شناخت ظہیرعباس ولدمحمدلطیف ساکن ڈگیانی، اظہر فاروق لون ولد محمدفاروق ساکن فتح پورراجوری اورطارق عزیزولد محمدمکھناساکن ڈگھانی کے طورپرہوئی ہے۔پولیس نے ایف آئی آرنمبر501/2017،زیردفعات 457/380/34 آرپی سی معاملہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہے۔پولیس نے جھاڑیوں سے ایک چوری کی گئی موٹرسائیکل بھی برآمدکی ہے۔