پونچھ//عالمی وبا کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے جاری کئے گئے رہنما خطوط پر عمل کرنے سے متعلق گورنمنٹ ماڈل گرلز ہائر سکنڈری سکول شیشی محل پونچھ میں چائلڈ لائن کے زیر اہتمام ایک بیداری پروگرام کا اہتمام کیا گیا ۔اس دوران طالبات کوکورونا وائرس سے بچنے اور حکومت کی جانب سے جاری کئے گئے احتیاطی تدابیر عپر عمل کرنے کی تلقین کی گئی ۔چائلڈ لائین کے رضاکاروں نے اپنے ہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر کورونا سے آگاہی سے متعلق مختلف نعرے لکھے گئے تھے۔چائلڈ لائین کے اعلیٰ عہدیداران نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ بیداری پروگرام کا مقصد بچیوں کو کورونا وائرس وبائی مرض سے متعلق آگاہ کرنا ہے۔انھوں نے کہا کہ اس دوران بچوں کو احتیاطی تدابیر عملانے پر زور دیا۔انھوں نے کہا کہ ضلع پونچھ کے ترقیاتی کمشنر کی راہنمائی میں عام لوگوں خصوصٰ طور پر سکولی بچوں کو بیدار کرنے کے حوالے سے ان پروگراموں کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔انھوں نے بچوں کو بار بار ہاتھ صاف کرنے، ماسک پہننے اور سماجی فاصلہ برقرار رکھنے کا پیغام دیا۔ انہوں نے کہا کہ وبا سے محفوظ رہنے کیلئے احتیاطی تدابیر کو عملانا بہت ضروری ہے۔