گھاٹ سالورہ میں حادثہ

گاندربل //ددرہامہ گاندربل سے فتح پورہ جارہی سومو گاڑی زیر نمبر JKOIK_8067گھاٹ سالورہ فتح پورہ کے مقام پر سڑک کے کنارے پر کھڑی ٹپر زیر نمبر JKO4_9682سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں تین افراد زخمی ہوگئے۔عینی شاہدین کے مطابق سومو گاڑی تیز رفتاری سے رہی تھی کہ گھاٹ سالورہ فتح پورہ کے مقام پر ڈرائیور توازن برقرار رکھنے میں ناکام رہا جس وجہ سے سومو گاڑی ٹکرا گئی جس وجہ سے سومو گاڑی میں سوار تین افراد جن کی شناخت 55سالہ حلیمہ زوجہ عبدالحمید، 28سالہ فردوس احمد میر ولد عبدالاحد، اور مسکان رشید دختر عبدالرشید ساکنان فتح پورہ کے طور پر ہوئی،زخمیوں کو میڈیکل انسٹیچوٹ صورہ منتقل کردیا گیا جہاں پر حلیمہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسی۔پولیس معاملے کی نسبت کیس درج کرکے قانونی کارروائی شروع کردی ہے. ادھر حلیمہ کی لاش جب گھر لائی گئی تو وہاں پر صف ماتم بچھ گیا ۔