بھدرواہ //غریب مریضوں اور یاتریوں کو مفت ایکموڈیشن فراہم کرنے کے لئے کانگریس کے ایم ایل سی نریش گپتا نے قدیم گپت گنگا مندر میں ’’یاتری نواس‘‘ بلڈنگ کا منگلوار کو بھدرواہ کے درجنوں سماجی و مذہبی لیڈروں کی موجودگی میں افتتاح کیا ،جسکے لئے انہوںنے اپنے حلقہ ترقیاتی ترقیاتی فنڈ سے رقومات دستیاب کئے ہیں۔12 بستروں والے کمپلیکس پر 22لاکھ روپے کی لاگت آئی ہے۔سناتن دھرم سبھا کو بلڈنگ سونپتے ہوئے گپتا نے کہا قدیم یادگار نہ صرف سیاحوںمیں مہشور ہے بلکہ جو بھی بھدرواہ میں داخل ہوتا ہے وہ ضرور اس جگہ کا دورہ کرتا تھا۔انہوں نے کہا کہ مریضوں کی کافی تعداد مندر میں مختلف بیماریوں کا علاج کرنے کے لئے دورہ کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مریضوں و یاتریوں کو راحت دینے کے لئے اس کمپلیکس کی تعمیر کی گئی ہے جس میں شمسی لائٹس بھی نصب کی گئی ہیں۔اس موقعہ پر انہوں ے کہا کہ کیں نے وزیر اعلی سے اس مندر کو بطور ہیریٹئیج سائٹ ترقی دینے کی بات کی ہے۔سناتن دھرم سبھا کے صدر وید کمار کوتوال نے ایم ایل سی کی جانب سے اپنے حلقہ ترقیاتی فنڈ سے اس بلڈنگ کی تعمیر کرنے کے لئے فنڈ فراہم کرنے پر انکی کافی سراہنا کی۔افتتاحی تقریب پر موجود معززین میں جنتا دل کے ریاستی صدر مست ناتھ یوگی،جاوید آزاد ،شیخ مجیب علی، شبیر خان، محبوب مُصطفے آزاد ،اشوک شرما ،حق نواز مٹو، نریش منہاس، ماسٹر اوم پرکاش، ااور وومن سیل کی جنرل سیکرٹری ریشمی دیوی بھی شمال تھیں۔